سرورق / خبریں / 8اپریل کو ووٹرلسٹ میں نام بھرتی کرانے خصوصی مہم : موہن راج

8اپریل کو ووٹرلسٹ میں نام بھرتی کرانے خصوصی مہم : موہن راج

ٹمکور:ضلع بھر میں دور دراز علاقوں میں بسنے والے الے ماری ویوانگا لوگوں کو ووٹرلسٹ میں نام بھرتی کرانے لئے ضلع انتظامیہ خصوصی مہم چلائے گا۔ اس بات کی اطلاع ضلع کے ڈپٹی کمشنر اور چنا وی افسر کے پی موہن راج نے دی۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں نوڈل افسروں سے کہا کہ الیکشن کمشنر سے یہ خاص اطلاع ملی ہے کہ جن لوگوں کے نام ووٹر لسٹ میں بھرتی نہیں ہوئے انہیں بھرتی کرانے کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے۔ خصوصیت کے ساتھ پچھڑے طبقات کو بھرتی کرانا ضروری ہے۔ تاکہ وہ انتخابی عمل سے محروم نہ رہ جائیں۔ سویم سیوا یعنی خود خدمت کرنے والے اداروں سے بھی اس سلسلے میں مدد لی جائے گی۔ ووٹ کے بارے میں اس کے استعمال کے بارے میں لوگوں میں بیداری مہم پیدا کرنی ضروری ہے۔ اس بارے میں لوگوں کو جانکاری دینے کیلئے بڑے بڑے بیلون اڑائے جائیں گے۔ ہر طریقہ سے زیادہ سے زیادہ اس کا پرچار کیا جائے گا۔ اجلاس میں نوڈل افسروں کے علاوہ ضلع کے اڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوم شیکھر، اسسٹنٹ کمشنر شیوکمار، فوڈ اینڈ سیول سپلائز کے جوائنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر پرمیشورپا وغیرہ شامل تھے۔ غیر قانونی طور پر عوام کو رجھانے کیلئے شراب سپلائی کرنے والوں یا اس کا ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف اس نمبر پر اطلاع دی جاسکتی ہے۔ ٹمکور۔ ایس نارائن 9449587052۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: