سرورق / خبریں / 750؍کلو گرام وزنی سیب کے ہا ر سے وزیر اعلیٰ کا استقبال-

750؍کلو گرام وزنی سیب کے ہا ر سے وزیر اعلیٰ کا استقبال-

میسور یکم اپریل ( پیر پاشاہ )12؍ مئی کو منعقدہ والے ہونے ریاستی اسمبلی کے انتخابا ت کے لئے ابھی 42 دن باقی ہیں لیکن ابھی سے میسور کے کئی حلقوں میں انتخابات کا بخار تیز ہوگیا ہے۔ اور خاص کر ووٹروں میں بھی جوش و خروش دیکھا جارہا ہے خاص کر میسور کے حلقۂ چامنڈیشوری میں جہاں سے موجودہ رکن اسمبلی جی ٹی دیوے گوڈا جنتا دل ( یس ) کے امیدوار کے مقابل وزیر اعلیٰ سدرامیا کانگریس کے امیدوار ہوں گے۔سدارامیا نے ابھی سے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ کل بروز ہفتہ سدارامیا نے حلقۂ چامنڈیشوری کے ہوٹ گلی علاقے میں روڈ شو کیا۔ اس موقع پر حلقہ چامنڈیشوری کے ووٹروں نے 750؍کلو گرام وزنی سیب کے ہار سے وزیر اعلیٰ کا شاندار استقبال کیا۔ سیبوں کو دیکھ کر ہوٹ گلی کے دیہاتی سیبوں کے ہار پر ٹوٹ پڑے۔سیبوں کا ہار اتنا وزن تھا کہ اسکو کرین کے ذریعہ لایا گیا اور اوپن جیپ میں سوار شری سدرامیا اور دوسرے کانگریسی قائدین کو پہنایا گیا۔ بعد میں جیسے ہی کرین کے ذریعہ اس سیبوں کے ہار کو نیچے لایا گیا ہوٹ گلی کے ووٹرس ہار پر جھپٹ پڑے اور صرف چند ہی لمحوں میں سارے سیبوں کو خالی کردیا ۔ دھکا پیل میں کئی سیبوں کوناکارہ کردیا گیا۔ دیہاتی سیبوں کو حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی کوشش کررہے تھے ۔ سدارامیا کے حامیوں نے دیڑھ لاکھ روپیوں کی قیمت سے اس ہار کو بنایا تھا۔ کل صبح جیسے ہی سدرامیا ہوٹ گلی پہنچے ۔ پٹاخوں سے ان کااستقبال کیا گیا۔ اور بعد سدرامیا نے پاس ہی واقع مارما مندر پہنچ کر پوجا کی رسم ادا کی۔ ڈی دھروا کمار ، چیرمین ، میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، اے بی یس سیدعباس ، منیجنگ ڈائرکٹر، اے بی یس کمفرٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ ، میسور ضلع پنچایت کے سابق صدرمری گوڈا اور سابق رکن اسمبلی یم ستیہ نارائنہ اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: