سرورق / خبریں / 65 لاکھ ٹن اضافی پٹرول اسٹوریج کی صلاحیت بڑھانے کو منظوری –

65 لاکھ ٹن اضافی پٹرول اسٹوریج کی صلاحیت بڑھانے کو منظوری –

نئی دہلی، مرکزی حکومت نے اسٹریٹیجک پٹرولیم اسٹوریج صلاحیت 65 لاکھ ٹن بڑھانے کے لئے دو مقامات کا انتخاب کیاہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ کے بعد ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں اسٹریٹیجک پٹرولیم اسٹوریج کے لئے اوڈیشہ میں چاندی کھول اور کرناٹک کے پدور کو منتخب کیا گیا ہے۔ چاندی کھول میں چالیس لاکھ اضافی پٹرولیم اسٹوریج کی صلاحیت بڑھائی جائے گی جب کہ پدور اسٹوریج مرکز کی صلاحیت 25لاکھ ٹن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2017-18 کے بجٹ میں دو اضافی اسٹوریج سینٹر کھولنے کو منظوری دی تھی اوراسی کے تحت چاندی کھول اور پدور میں اسٹریٹیجک پٹرولیم اسٹوریج مراکز قائم کئے جارہے ہیں ۔ دونوں مراکز زیر زمین ہوں گے۔ ان دونوں مراکز کی تعمیر سے ملک میں تیل اسٹوریج کی صلاحیت میں بارہ دنوں کا اضافہ ہوجائے گا۔

مسٹر گوئل نے کہاکہ اسٹریٹیجک پٹرولیم اسٹوریج کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ جون 2004میں اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی قیادت والی حکومت نے لیا تھا اور 2006میں تیل اسٹوریج کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: