سرورق / خبریں / 41 نومنتخب اراکین کے حلف کے بعد اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا دن بھر کیلئے ملتوی-

41 نومنتخب اراکین کے حلف کے بعد اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا دن بھر کیلئے ملتوی-

نئی دہلی، راجیہ سبھا میں آج 41 نو منتخب ارکان کو حلف دلائے جانے کے بعد اپوزیشن ارکان کے مختلف ایشوز پر ہنگامے کے سبب ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔
کاویری واٹر مینجمنٹ بورڈ کے قیام، آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے اور دلتوں کے معاملہ پر اپوزیشن ارکان نے بھاری ہنگامہ کیا جس کے بعد چیئرمین کو ضروری دستاویزات ایوان کی میز پر ركھوائے بغیر ہی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔ ہنگامے کی وجہ سے ایوان میں مسلسل 19 ویں روز وقفہ صفر اور وقفہ سوالات نہیں ہو سکا۔ایوان بالا کی کارروائی شروع ہوتے ہی ایوان میں منتخب ہوکر آئے نئے اراکین کو رکنیت کا حلف دلایا گیا۔ چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے اس کے بعد جیسے ہی قانون سازی سے متعلق دستاویزات میز پر ركھوانے کی کوشش کی اے آئی اے ڈی ایم کے، ترنمول کانگریس، کانگریس اور تلگودیشم پارٹی کے رکن تیزی سے چیئر کی طرف لپکے۔ ان کے ہاتھوں میں پوسٹر اور بینر تھے۔ ان ارکان نے اپنے مطالبات کی حمایت میں نعرے لگانے شروع کر دئیے۔
مسٹر نائیڈو نے ارکان سے کہا کہ وہ قانون سازی دستاویزات کو ٹیبل پر رکھنے دیں جس کے بعد وہ ان کی بات سننے کو تیار ہیں لیکن ارکان کے بھاری ہنگامے کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی۔
بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں اپوزیشن ارکان نے ان مسائل کو لے کر زبردست ہنگامہ کیا ہے جس کی وجہ سے ایوان میں کوئی خاص قانون سازی کام کاج نہیں ہو سکا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: