سرورق / خبریں / 3ہزار کروڑروپیوں سے 20 سیاحتی مقامات کی ترقی گرانٹ جاری کرنے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی جائیگی : سارا مہیش

3ہزار کروڑروپیوں سے 20 سیاحتی مقامات کی ترقی گرانٹ جاری کرنے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی جائیگی : سارا مہیش

بنگلورو :ریاست کے 20 اہم سیاحتی مقامات کو ترقی دی جائے گی اس کے لئے تقریباً 3 ہزار کرو ڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔ ریاستی وزیر سیاحت سارا مہیش نے یہ بات بتائی ۔ فیڈریشن آف کرناٹک چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام شہر میں منعقدہ پروگرام کے موقع پر انہوں نے بتایا کہ سیاحتی مقامات کی ترقی کیلئے مناسب گرانٹ جاری کرنے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی سے اپیل کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میسور کے للت محل پیالیس کی عمارت حکومت کے قبضہ میں ہے ۔ اوٹی میں واقع تقریباً 17 ایکڑ اراضی کو بھی اپنے قبضہ میں کرنے کے فوری بعد اس کو بھی ترقی دی جائے گی۔ ا نہوں نے بتایا کہ ملک میں سب سے زیادہ قدرتی سیاحتی مقامات کرناٹک میں موجود ہیں ۔ کسی نہ کسی وجہ سے ان مقامات کی ترقی نہیں ہوپائی ہے۔ مرکزی حکومت کی تحویل والے بیلور ۔ ہلے بیڑو کی حالت ابتر ہوگئی ہے ۔ ان تاریخی عمارتوں کو رضاکارانہ تنظیموں اور عوام کی مدد سے عمارتوں کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سیاحوں کو لے جانے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے رویے بہتر نہ ہونے کے متعلق کئی شکایات موصول ہوئی ہیں اس لئے سیاحتی سرگرمیوں پر بُرا اثر پڑرہا ہے، جس کے سبب محکمہ کی طرف سے ہی ڈرائیوروں کو تربیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کورگ ضلع میں ایک ہزار سے زائد ہوم اسٹے موجود ہونے کی اطلاع ملی ہے لیکن سرکاری طور پر صرف 35 یا 40 ہوم اسٹے کا رجسٹریشن ہوا ہے ۔ دیگر ہوم اسٹے میں بھی لوگ ہفتوں طعام کئے ہوتے ہیں ، اس سے ماحولیات اثر انداز ہورہے ہیں اس کے علاوہ ماحول بھی آلودہ ہورہا ہے جس کے سبب تمام ہوم اسٹے کیلئے لائسنس کو لازمی بنادیا جائے گا ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: