سرورق / خبریں / 3مہینوں میں گاندھی نگر کی تمام سڑکیں وائٹ ٹاپنگ والی ہوجائیں گی۔مےئر

3مہینوں میں گاندھی نگر کی تمام سڑکیں وائٹ ٹاپنگ والی ہوجائیں گی۔مےئر

بنگلورو۔مےئرسمپت راج نے بتایا کہ 120؍ کروڑ روپیوں کی لاگت سے گاندھی نگر کی6 اہم سڑکوں اور 15کراس روڈس کو وائٹ ٹاپنگ سڑک کے طور پر تبدیل کیا جائے گا۔ گاندھی نگر کے وجسٹریشورا کمبنین دفتر سے قریب جاری وائٹ ٹاپنگ سڑک کے تعمیراتی کاموں کا آج ڈپٹی مےئر پدماوتی نرسمہا مورتی کے ہمراہ معائنہ کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مےئر نے بتایا کہ اگلے 3ماہ کے اندر گاندھی نگر کی تمام سڑکیں وائٹ ٹاپنگ سڑکوں کے طور پر تبدیل ہوجائیں گی۔ انہوں نے بتایاکہ نگروستھان اسکیم کے تحت وائٹ ٹاپنگ کے تعمیری کاموں کاآغاز کیا گیا۔ وائٹ ٹاپنگ سڑکوں کی تعمیر ہونے کے بعد اس علاقہ میں ٹریفک اژدھام بہت ہی کم ہوگا اور گاڑیوں کاگزر آسان ہوجائے گا۔مےئر نے بتایا کہ گاندھی نگر فلمی سنٹر ہے ۔اس علاقہ میں فلم پروڈیوسرس، ڈائرکٹرس، کلاکاروں کی آمد و رفت زیادہ رہتی ہے ۔ ان کے علاوہ صنعت کاروں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔ یہاں موجود قدیم نالے اور واٹر بورڈ کے بچھائے گئے پائپ کے ٹوٹنے سے بار بار پانی سڑکوں پر بہنے لگتا ہے ۔ جس کی وجہ سے گاڑیوں کا گزرمشکل ہونے لگا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس مسئلہ کے مکمل حل کے لئے ہی یہاں کی تمام سڑکوں کو وائٹ ٹاپنگ سڑکوں میں تبدیل کرنے کافیصلہ کیاگیاہے ۔شیوانندا سرکل میں اسٹیل برڈج کے تعمیری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے مےئر نے 8ماہ کے اندر اس برڈج کے تعمیری کام مکمل کرنے کے لئے متعلقہ انجینئرس کو سخت تاکید کی۔ انہوں نے بتایا کہ 65کروڑ روپیوں کی لاگت سے تعمیر کئے جارہے برڈج کے تعمیری کاموں کو روکنے کے لئے چند افراد نے ہائی کورٹ میں رٹ عرضی داخل کی تھی۔ لیکن عدالت نے چند تبدیلیوں کے ساتھ تعمیری کام جاری رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے ۔ مےئر نے بتایا کہ مذکورہ برڈج کے تعمیری کاموں میں تیزی لاتے ہوئے مقررہ وقت سے قبل تعمیری کاموں کو مکمل کرنے تعمیری کام میں تیزی لائی ہے ۔ قبل ازیں مےئر سمپت راج نے گاندھی نگر کے رکن اسمبلی دنیش گنڈوراؤ کے ہمراہ منتری مال کے پیچھے سرویس روڈ کا معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ اگر اس سڑک کی تجدید کاری کی جائے تو یہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کو آسان طریقے سے گزارنے کا موقع ملے گااور یہاں ٹریفک اژدھام بھی بہت کم ہوگا۔ اس سڑک کی تجدید کاری سے ملیشورم سمپیگے روڈ پر ٹریفک جام رہنے کا مسئلہ حل ہوگا۔ معائنہ کے دوران بی بی ایم پی چیف انجینئر کے ٹی ناگراج کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: