سرورق / خبریں / 2019 کے انتخابات میں کانگریس کے بغیر اپوزیشن اتحاد ممکن نہیں: جنتا دل (ایس)

2019 کے انتخابات میں کانگریس کے بغیر اپوزیشن اتحاد ممکن نہیں: جنتا دل (ایس)

نئی دہلی، (یو این آئی) کرناٹک میں کانگریس کے ساتھ مخلوط حکومت کی قیادت کرنے والے جنتا دل ( سکیولر) کے سکریٹری جنرل دانش علی نے آج کہا کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کو ساتھ لئے بغیر اپوزیشن کا اتحاد ممکن نہیں ہے، مگر انتخابات میں کسی کو وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار کے طور پر پیش نہیں کیا جائے گا۔ مسٹر دانش علی نے یہاں انڈین ویمنس پریس کور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں وزیر اعلی ایچ ڈی كمارسوامي کی مخلوط حکومت کامیابی سے چل رہی ہے اور کانگریس کے ساتھ اس کا کسی طرح کا کوئی تنازعہ نہیں ہے اور یہ حکومت پورے پانچ سال تک آرام سے چلے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح سے ہندوستانی سیاست کو تبدیل کرنے کا عمل اب شروع ہو گیاہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: