سرورق / خبریں / 2002 کے جبرا رقم وصول کرنے کے معاملہ میں ابوسالم کو سات سال کی سزا

2002 کے جبرا رقم وصول کرنے کے معاملہ میں ابوسالم کو سات سال کی سزا

نئی دہلی، دہلی کی تیس ہزاری عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ترون سہراوت نے جبرا پانچ کروڑ روپئے وصول کرنے کےمعاملہ میں انڈرورلڈ ڈان ابوسالم کو سات سال کی قید بامشقت کی سزاسنائی ہے ۔ یہ معاملہ 2002کاہے ۔سالم نے دہلی کے ایک کاروباری اشوک گپتا سے پانچ کروڑ روپئے کا مطالبہ کیاتھا۔ابوسالم کو عدالت نے 26مئی کو تعزیرات ہند کی دفعات387،506،507کے تحت قصوروار قراردیاتھا۔
اس معاملہ میں سالم کے علاوہ پانچ دیگر افرادکےخلاف مقدمہ چل رہاتھا۔عدالت نے معاملہ کے چارملزمان ماجد خان عرف راجوبھائی ،چنچل مہتہ ،محمد اشرف عرف ببلو اور پون کمار متل عرف راجہ بھیا کو بری کردیاتھا۔ایک ملزم سجن کمار سونی کی موت ہوچکی ہے ۔ اس معاملہ میں عدالت نے 27مارچ کو سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔ابو سالم نے کاروباری سے رقم کامطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ اگرپانچ کروڑ روپئے نہیں دئے گئے تو اسکے پورے خاندان کو قتل کروادےگا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: