سرورق / کھیل / 20 ویں گرینڈ سلیم کے ایورسٹ پر فیڈرر –

20 ویں گرینڈ سلیم کے ایورسٹ پر فیڈرر –

میلبورن، 28 جنوری (یو این آئی) گرینڈ سلیم خطاب کے بے تاج بادشاہ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے کروشیا کے مارن سلچ کے چیلنج پر اتوار کو 6۔2 ،6۔7 ،6۔3 ،3۔6 ،6۔1 سے قابو پاتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں اپنا خطاب برقرار رکھا۔فیڈرر کا یہ ریکارڈ چھٹا آسٹریلین اوپن اور 20 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے ۔36 سالہ فیڈرر نے یہ مقابلہ تین گھنٹے 19 منٹ میں جیتا۔فیڈرر نے اس جیت سے رائے ایمرسن اور نوواک جوکووچ کے سب سے زیادہ چھ بار آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ برابر بھی کر لیا ہے ۔انہوں نے اس کے ساتھ ہی راڈ لیور کے 30 سال کی عمر کے بعد چار گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کے ریکارڈ بھی برابر کر لی ہے ۔راڈ لیور ایرینا چھت کے نیچے کھیلے گئے فائنل میں فیڈرر نے پہلا سیٹ صرف 24 منٹ میں جیت لیا۔سلچ نے دوسرے سیٹ کا ٹائی بریک 7۔5 سے جیت کر میچ میں برابری کر لی۔سوئس ماسٹر نے تیسرا سیٹ 6۔3 سے جیتا لیکن چوتھا سیٹ 3۔6 سے گنوا بھی دیا۔اس کے بعد فیڈرر نے اپنا تمام تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے فیصلہ کن سیٹ 6۔1 سے نمٹا دیا۔سوئس ماسٹر نے 2004، 2006، 2007، 2010، 2017، 2018 میں چھ بار آسٹریلین اوپن، 2009 میں ایک بار فرانسیسی اوپن، 2003، 2004، 2005، 2006، 2007، 2009، 2012، 2017 میں آٹھ بار ومبلڈن اور 2004، 2005، 2006، 2007، 2008 میں پانچ بار یو ایس اوپن کے خطاب جیتے ہیں۔سب سے زیادہ گرینڈ سلیم جیتنے والے کھلاڑیوں میں فیڈرر(20 )کے بعد اسپین کے رافیل نڈال (16 )، امریکہ کے پیٹ سمپراس (14)، ایمرسن (12)، جوکووچ(12 )، لیور (11)، سویڈن کے بیورن بورگ(11 )اور امریکہ کے بل ٹلڈین(10 )شامل ہیں۔تین گھنٹے سے زیادہ وقت تک چلے مقابلے میں دوسری سیڈ فیڈرر نے 24 ایس اور 41 ونرس لگائے جبکہ چھٹے سیڈ سلچ نے 16 ایس اور 45 ونرس لگائے ۔فیڈرر نے 13 بار میں سے چھ بار سلچ کی سروس توڑی جبکہ کروشین کھلاڑی نے چمپئن کی نو مواقع میں دو بار سروس توڑی۔فیڈرر اپنی سروس پر پوائنٹس جیتنے کی صورت میں سلچ پر بھاری پڑے-

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: