سرورق / خبریں / 2کمشنروں سمیت اعلیٰ انتخابی کمشنر راوت بنگلور پہنچے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا بھرپور جائزہ لیں گے-

2کمشنروں سمیت اعلیٰ انتخابی کمشنر راوت بنگلور پہنچے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا بھرپور جائزہ لیں گے-

بنگلور۔ہندوستان کے اعلیٰ انتخابی کمشنر آف انڈیا اوم پرکاش راوت دیگر دوالیکشن کمشنروں سنیل اروڑہ اور اشوک لاواسا کے ساتھ کرناٹک کے سہ روزہ دورہ پرآج بنگلور پہنچے ہیں۔ ان کے دورہ کا مقصد کرناٹک میں12مئی کو منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا ریاستی انتخابی کمیشن کے افسروں کے ساتھ جائزہ لینا ہے۔ان افسروں نے آج بنگلور میں کرناٹک کے اعلیٰ انتخابی افسر کی عمارت میں ریاستی انتخابی کمیشن کے افسروں کے ساتھ دہوں قدیم کرناٹک اسمبلی انتخابات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انتخابی کمیشن آف انڈیا کا یہ وفد شہر میں6؍ اپریل تک قیام کرے گا۔ اس دوران یہ وفد سی ای او،ان کے اسٹاف ریاستی انتظامیہ، اعلیٰ پولیس افسروں اور دیگر سرکاری افسروں سے ملاقات کرکے ریاست میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کا جائزہ لے گا۔ اطلاع ملی ہے کہ ریاستی انتخابی افسر مختلف پروگراموں کے انعقاد کے ذریعہ انتخابات کے مرحلہ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ ریاست کے اعلیٰ انتخابی افسر سنجیوکمار نے مطلع کیا کہ14؍اپریل کے آخری وقت تک رائے دہندگان کی معلومات کواپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ اس دوران جن افراد کے نام شامل نہیں کئے گئے ہیں اور نام ووٹر فہرست سے غائب ہیں تو ان کے ناموں کا اندراج عمل میں لایا جائے گا۔ یاد رہے ریاست میں12؍مئی کو انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس تاریخ کا اعلان کیا جاچکاہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں ضابطہ اخلاق نافذ ہوچکاہے۔ اس بیچ اہم سیاسی جماعتوں کانگریس، بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) اور جنتادل سکیولر(جے ڈی ایس) سمیت چھوٹی بڑی پارٹیاں بھی سرگرم ہوچکی ہیں۔ پارٹی ٹکٹ کے لئے دعویدار بھی دوڑ دھوپ شروع کرچکے ہیں اور ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں پارٹی بدلی کا عمل بھی تیز ہوچکاہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: