سرورق / خبریں / 16 دنوں بعد پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں ایک پیسہ کی کمی

16 دنوں بعد پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں ایک پیسہ کی کمی

نئی دہلی ، پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں لگاتار اضافے سے اپوزیشن کے نشانے پر آئی نریندر مودی حکومت کے ذریعہ بدھ کے دن ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کمی ہونے سے عوام کو راحت ملنے کی خبر ہے۔ اس سے ایندھن کی قیمت میں 16 دن سے جاری اضافے پر بھی روک لگی ہے ۔ دونوں ایندھنوں کی قیمت میں 16 دنوں تک لگاتار اضافہ کے بعد اب پٹرول 60 پیسے اور ڈیزل 56 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ۔ گذشتہ 16 دنوں میں ڈیژل کی قیمت میں 3.40 روپے اور پٹرول کی قیمت میں 3.80 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا تھا ۔
راجدھانی دہلی میں بدھ کے دن ڈیژل کی قیمت 56 پیسے کم ہوکر ریکارڈ 69.31 روپے سے کم ہوکر 68.75 روپے فی لیٹر ہو گیا ۔ پیٹرول کی قیمت میں 60 پیسے کی کمی آئی اور اب اس کی قیمت 77.83 روپے ہو گئی ہے ۔ کاروباری شہر ممبئی میں پیٹرول 59 پیسے کم ہوکر 85.65 روپے فی لیٹر ہوگیا ۔ یہاں ڈیژل 59 پیسے کم ہوکر 73.20 روپے فی لیٹر ہو گیا ۔ جب کہ کولکاتہ اور چنئی میں اس کی قیمت کم ہوکر بالترتیب 80.47 روپے اور71.30 روپے اور 80.80 روپےاور 72.58 روپے فی لیٹر ہو گئی ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: