سرورق / خبریں / شدت کی گرمی کے باوجود وجئے پور میں رمضان کی رونق میں اضافہ –

شدت کی گرمی کے باوجود وجئے پور میں رمضان کی رونق میں اضافہ –

وجئے پور ۔ مسلمانوں کی کثیر آبادی والے تاریخی شہر وجئے پور میں شدید گرمی کے باوجود ماہ رمضان کی رونقوں میں کوئی کمی محسوس نہیں کی جارہی ہے بلکہ یہاں نوجوان مرد و خواتین گرمی کو نعمت سمجھ کر ماہ رمضان کے روزوں ، تراویح و دیگر عبادات کانہایت جوش وخروش کے ساتھ اہتمام کررہے ہیں ۔اسمبلی انتخابات کے نتائج کے دوسرے ہی دن سے جب ماہ رمضان کا آغاز ہوا تو یہاں کے مسلمانوں نے تمام سیاسی سرگرمیوں کو ترک کرتے ہوئے مساجد کی جانب رخ کیا تو ایک جانب شہر کے اکثر مساجد میں ملک کے مختلف مقامات بالخصوص شمالی ہند سے حفاظ یہاں پہنچ کر نماز تراویح میں قرآن سنارہے ہیں تو دوسری جانب زکوٰۃ ، صدقات کی تقسیم کاری کے کاموں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ صاحب حیثیت افراد انفرادی طور پر زکوٰۃ و صدقات نکال رہے ہیں تو مجموعی طور پر مقامی بیت المال میں مسلمان زکوٰۃ کی رقم جمع کرنے میں زیادہ ثواب محسوس کررہے ہیں۔شہر کے اکثر مسلم محلہ جات میں مساجد کے باہر روح پرور مناظر یہاں کے غیر مسلموں کو تک اس بات کی جانب راغب کرتے معلوم ہورہے ہیں کہ واقعی یہ مہینہ عظمت والا ہے۔شہر کے اکثر مسلم محلوں میں پڑوسی غیر مسلم نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی جانب سے روزے رکھنے کی اطلاع ہے ۔شدت کی گرمی کے باعث خواتین بعد نماز مغرب رمضان کی خریداری کے لئے بازار کا رخ کررہی ہیں ۔ تاہم مہنگائی اور جی ایس ٹی کے سبب بازاروں میں زیادہ کاروبار دکھائی نہیں دے رہا ہے جبکہ شہر کے اکثر مسلمان یہاں سے قریب چڑچان جا کر رمضان کے کپڑوں کی خریدی کررہے ہیں جو ہمہ قسم کے سستے اور معیاری کپڑوں کے لئے مشہور ہے ۔شہر کی داتری مسجد، جامع مسجد ، میناکشی چوک، ملک جہاں مسجد، ٹیپو سلطان چوک، ٹیکڑے گلی میں افطار کے لئے لذیذ غذاد ستیاب ہے بالخصوص یہاں مشہور مرچ بجی اور سموسہ ہرایک کی توجہ کامرکز بنے ہوئے ہیں ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: