سرورق / خبریں / بہار:آندھی، بارش اور بجلی گرنے سے34؍افراد ہلاک –

بہار:آندھی، بارش اور بجلی گرنے سے34؍افراد ہلاک –

پٹنہ:(یو این آئی) بہار کے گیا، اورنگ آباد، کٹیہار، نوادہ اور مونگیر میں پیرکو دیر شام آئی تیز آندھی، بارش اور بجلی گرنے سے34؍ لوگوں کی موت اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ۔شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق، تیز آندھی، بارش اور بجلی گرنے سے گیا میں پانچ، کٹیہار اور اورنگ آباد میں تین تین، نوادہ میں دو جبکہ مونگیر میں4؍ افراد ہلاک ہوگئے ۔ اس دوران مونگیر اور گیا میں بجلی گرنے سے ایک ایک شخص کے جھلسنے کی خبر ہے، جن کا علاج سرکاری اسپتال میں ہو رہا ہے ۔ اس کے علاوہ گیا اور کٹیہار میں دو دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔اس دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آندھی، بارش اور بجلی کی لپیٹ میں آکر مرنے والے لوگوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے مہلوکین کے اہل خانہ کو بلا تاخیرامداد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ بہار میں گزشتہ شب 70؍کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلی آندھی میں 19؍افراد لقمۂ اجل بن گئے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق متصل اضلاع گیا اور اورنگ آباد میں 5؍اموات کی رپورٹ ملی ہے۔ ڈیزازٹر مینجمنٹ کے مطابق گیا میں گھروں کی چھت اور درختوں کے گرنے سے 3؍افراد فوت ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے مطابق یوپی میں 15؍افراد ہلاک اور دس شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد میں سے زیادہ تر کھلے آسمان تلے سورہے تھے کہ بجلی کی زد میں آگئے۔ پرسنل سکریٹری فار انفارمیشن کا کہنا ہے کہ ریاست میں امدادی آپریشن شروع کردیا گیاہے۔ جب کہ ضلع مجسٹریٹوں کو کہا گیاہے کہ وہ اگلے 24؍گھنٹوں تک متاثرہ افراد کو امداد پہنچائیں۔ دریں اثناء اترپردیش کے محکمہ موسمیات نے اگلے 24؍گھنٹوں میں ریاست کے مرکزی اور شمالی علاقوں میں خراب موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ معلوم ہوکہ ہندوستان میں رواں ماہ طوفانی ہواؤں اور سماوی آفت سے ہلاکتوں کا یہ تیسرا بڑا واقعہ ہے۔ قابل غور ہے کہ یہ شدید بادوباراں وطوفان ایسے وقت میں آرہے ہیں جب ہندوستان کی کئی ریاستوں میں تیزی سے ریگستان کے بڑھنے کے عمل پر تشویش ظاہر کی جارہی ہے۔ ماہرین ماحولیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے سبب جنوبی ایشیا کے اس خطے میں قحط سالی مزید شدید رخ اختیار کرجائے گی اور اس کی وجہ سے حالیہ گردوباد جیسے طوفان باربار آئیں گے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: