سرورق / خبریں / ایڈونچر سے ترقی کا جنم ہوتا ہے: مودی

ایڈونچر سے ترقی کا جنم ہوتا ہے: مودی

نئی دہلی، (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے خواتین کی خطرات سے پر مہمات کی تعریف کرتے ہوئے آج کہاکہ ایڈونچر سے ترقی کا جنم ہوتا ہے اور باہمت کارناموں سے کچھ الگ اور نیا کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔
مسٹر مودی نے آکاشوانی پر اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے 44ویں ایڈیشن میں کہاکہ اگر نسل انسانی کے ترقی کے سفر کو دیکھیں تو کسی نہ کسی خطر پسندی کی کوکھ سے سے ترقی پیدا ہوئی ہے۔ ترقی ایڈونچر کی گود میں پیدا ہوتی ہے لیکن ان سے صدیوں تک لوگوں کو ترغیب ملتی رہتی ہے۔
وزیراعظم نے ہندستانی بحریہ کی چھ جانباز خواتین افسران کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یہ دنیا میں اپنے آپ میں تنہا واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ’ناویکا۔ ساگر پریکرما‘ ان کے تعلق سے بات کرنا چاہتا ہوں۔ ہندستان کی یہ چھ بیٹیاں 250سے بھی زیادہ دن سمندر کے ذریعہ تارینی میں پوری دنیا کا چکر لگاکر 21مئی کو ہندستان واپس پہنچی ہیں اور پورے ملک نے کافی گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: