سرورق / خبریں / کمار سوامی نے سیاست کے ساتھ فلموں میں بھی طبع آزمائی کی –

کمار سوامی نے سیاست کے ساتھ فلموں میں بھی طبع آزمائی کی –

بنگلورو:کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے والے جے ڈی ایس رہنما ایچ ڈی کمار سوامی نے جہاں دو شادیاں کی ہیں وہیں سیاسی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ وہ فلم پروڈیوسر اور ڈسٹریبیوٹر بھی رہے ہیں۔کمار سوامی دوسری مرتبہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔ اس سے قبل 2006ء میں وہ وزیر اعلیٰ بن چکے ہیں۔ کمار سوامی ہمیشہ سرخیوں میں رہے ہیں چاہے ان کی سیاسی زندگی ہو یا نجی زندگی۔ ان کی کنڑ اداکارہ رادھیکا سے دوسری شادی بھی خوب سرخیوں میں رہی۔
ان کی زندگی کے کچھ اہم پہلو اس طرح ہیں۔۔
1۔ کمار سوامی سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا کے بیٹے ہیں اور ان کی پیدائش یکم؍ دسمبر 1959ء کو ہوئی۔ عوام میں وہ کمار انا کے نام سے مشہور ہیں اور انہوں نے بی ایس سی تک تعلیم حاصل کی ہے۔
2۔کمار سوامی کا سیاست میں داخلہ کنکاپورا پارلیمانی سیٹ 1996ء میں جیت کر ہوا تھا۔ 1999ء میں وہ اسمبلی چناؤ ہار گئے تھے لیکن 2004ء میں وہ رام نگر سے جیت گئے تھے۔ 2004ء میں کانگریس اور جے ڈ ایس نے مل کر حکومت بنائی تھی لیکن سال 2006ء میں جے ڈی ایس اس اتحاد سے علاحدہ ہو گئی تھی اس کے بعد اس نے بی جے پی کے ساتھ حکومت بنائی۔ یہ حکومت20-20مہینے کے فارمولے کے مطابق بنائی گئی تھی لیکن پہلے وزیر اعلیٰ رہنے کے بعد کمار سوامی کی جے ڈی ایس بعد میں بی جے پی سے الگ ہو گئی تھی جس کے بعد ریاست میں صدر راج نافذ ہو گیا تھا۔
3۔ کمار سوامی نے دو شادیاں کی ہیں پہلی اہلیہ کا نام انیتا ہے اور ان سے ایک بیٹا نکھل ہے جو کنڑ فلموں میں اداکار ہے۔ 2006ء میں کنڑ اداکارہ رادھیکا سے شادی کی تھی اور دونوں سے ایک بیٹی شامیکا ہے۔ سیاست کے علاوہ کمار سوامی نے فلموں میں بھی ہاتھ آزمایا اور کئی فلموں کے پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹر رہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: