سرورق / خبریں / بی جے پی کواقتدار سے دور رکھنے جے ڈی ایس کے ساتھ اتحاد کیا:پرمیشور ملک کو 21ویں صدی کے لئے تیار کرنے میں راجیوگاندھی کا اہم رول:سدارامیا

بی جے پی کواقتدار سے دور رکھنے جے ڈی ایس کے ساتھ اتحاد کیا:پرمیشور ملک کو 21ویں صدی کے لئے تیار کرنے میں راجیوگاندھی کا اہم رول:سدارامیا

بنگلورو: کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر جی پرمیشور نے آج کہاکہ فرقہ پرست بی جے پی کو کرناٹک میں اقتدار سے دور رکھنے کانگریس نے جے ڈی ایس کے ساتھ اتحاد کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی ریاست میں ایک مرتبہ اور اقتدار پر نہ آئے اس لئے ہم نے جے ڈی ایس کے ساتھ اتحاد کیاہے۔ پرمیشور نے کہاکہ ریاست میں معلق اسمبلی کے نتائج ظاہر ہونے کے بعد بی جے پی کو اقتدار سے روکنے ہمیں ایسا قدم اٹھانا ضروری تھا۔ شہر میں کے پی سی سی دفتر میں منعقدہ سابق وزیراعظم آنجہانی راجیوگاندھی کی برسی کی تقریب میں شرکت کے دوران خطاب کرتے ہوئے پرمیشور نے کہاکہ ملک میں وزیراعظم نریندرمودی کے اقتدار پر آنے کے بعد سے ملک میں عوام خوف کے ماحول میں زندگی بسر کررہے ہیں اور ہر محاذ پر سماج کی توڑ پھوڑ کا کام ہورہاہے۔ ان حالات میں سکیولرزم کا تحفظ ضروری ہے۔ انہوں نے بتایاکہ حال ہی میں ریاستی اسمبلی کے لئے ہوئے انتخابات میں کانگریس پارٹی کو اکثریت نہیں ملی۔ یہ سب جانتے ہیں۔ لیکن اقتدار فرقہ پرست پارٹی بی جے پی کے ہاتھوں میں جانا کتنا خطرناک ہوگا اس کو محسوس کرتے ہوئے کانگریس ہائی کمان نے جے ڈی ایس کے ساتھ اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانگریس نے اقتدار حاصل کرنے کے مقصد سے یہ اتحاد نہیں کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ مرکزی بی جے پی حکومت اگر سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی ترقی پسند پالیسیوں پر عمل کرے تو ہندوستان کی ترقی کی مثال دی جاسکتی ہے۔ اس تقریب میں پارٹی ورکرس کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم ہارگئے ہیں۔ اس وجہ سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ آج ہارے ہیں تو کل جیت جائیں گے۔ جس جوش وخروش کے ساتھ پارٹی کے لئے کام کیا کرتے تھے اسی جوش وخروش کو باقی رکھیں۔ آج راجیو گاندھی کی 27ویں برسی کے موقع پر بنگلور پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں پارٹی کے کئی سینئر لیڈروں نے راجیوگاندھی کی تصویر پر گل چڑھاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
21ویں صدی میں اہم رول:
اس تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ سدارامیا نے کہاکہ ملک کو 21ویں صدی کے لئے تیار کرنے میں راجیو گاندھی کا اہم رول رہا۔ آنجہانی راجیو گاندھی نے ملک کو 21ویں صدی کے لئے تیار کیا تھا۔ شعبہ مواصلات میں راجیوگاندھی نے اس ملک کو جو سمت دی اس پر عمل کرکے یہ شعبہ آج اتنی ترقی کیاہے۔ خواتین کو انتظامیہ میں حصہ دار بنانے کی سوچ بھی راجیو گاندھی ہی کی تھی۔ اس موقع پر ڈی کے شیوکمار نے کہاکہ راجیوگاندھی نے نہ صرف کانگریس کو طاقت فراہم کی بلکہ تمام پارٹی لیڈروں اور ورکرس کو اپنا ایک کنبہ سمجھتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ بنگلور کو سلیکان سٹی کے نام سے عالمی سطح پر متعارف کرانے کا سہرا راجیوگاندھی کو جاتاہے۔ اس تقریب میں شرکت کرنے والے اہم قائدین میں بی کے ہری پرساد، دنیش گنڈوراؤ، ایس آر پاٹل، رام لنگاریڈی، ایشورکھنڈرے اور سلیم احمد بھی شامل ہیں۔ سینکڑوں پارٹی ورکرس نے اس تقریب میں شرکت کی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

مراٹھواڑہ میں زوردار بارش –

اورنگ آباد : مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ، عثمان آباد،لاتور ،ہنگولی ، پربھنی اور ناندیڑ …

جواب دیں

%d bloggers like this: