سرورق / کھیل / راجستھان رائلس اور رائل چیلنجرس بنگلورکے درمیان ہفتے کوہونے والے مقابلے –

راجستھان رائلس اور رائل چیلنجرس بنگلورکے درمیان ہفتے کوہونے والے مقابلے –

جے پور،  (یواین آئی) راجستھان رائلس اور رائل چیلنجرس بنگلورکے درمیان ہفتے کوہونے والے مقابلے میں ناک آؤٹ کے لئے جنگ ہوگی۔اس مقابلے کوجیتنے والی ٹیم کی آئی پی ایل 11کے پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں برقراررہیں گیں۔جبکہ ہارنے والی ٹیم پلے آف سے باہرہوجائیگی۔راجستھان اوربنگلورپوائنٹس کے معاملے میں فی الحال ایک ہی جگہ پربرقرارہیں۔دونوں ٹیموں نے 13۔13میچوں میں 6جیت کے ساتھ12۔12پوائنٹ حاصل کئے ہیں۔اوردونوں ٹیموں کوہرحال میں میچ جیتناہی ہوگا۔لیکن جیت ملنے کے بعدبھی پلے آف میں جگہ برقراررہے گی یانہیں بروقت اس کاامکان نہیں لگ رہاہے ۔بنگلوفی الحال پانچویں اورراجستھان آٹھویں مقام پرہے ۔اس مقابلے کوجیتنے والی ٹیم کے 14پوائنٹس ہوجائیں گے ۔لیکن کچھ اورٹیمیں بھی 14پوائنٹس حاصل کرنے کے فراق میں ہیں۔کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے 14پوائنٹس ہیں اوراسے ایک میچ کھیلناہے ۔جبکہ ممبئی انڈینس کے بھی 12پوائنٹس ہیں۔اوراسے بھی ایک میچ کھیلناہے ۔کنگس الیون پنجاب کے بھی12پوانٹس ہیں اوراسے بھی ایک میچ کھیلناہے ۔14پوائنٹس کی صورت میں رن ریٹ کی اہمیت بڑھ جائیگی اورٹیموں کو14پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ہی دوسری ٹیموں کے رن ریٹ کوبھی دیکھناہوگا۔رن ریٹ کے معاملے میں بنگلورکی حالت اچھی ہے اوراس کے پاس پلس پوائنٹ بھی ہے ۔وہیں راجستھان کارن ریٹ مائنس میں ہے ۔اجنکیارہانے کی راجستھان ٹیم کوجیت کے ساتھ ہی اضافی محنت کی ضرورت ہوگی۔تاکہ اس کا رن ریٹ بہترہوسکے ۔راجستھان کی حالت اس وقت مزید پریشان کن ہوگئی جب اس کے دوغیرملکی کھلاڑی بٹلراوربین اسٹوکس اپنے ملک لوٹ گئے ۔بٹلرایسے کھاڑی تھے جنہوں نے اس سیزن میں راجستھان کے لئے سب سے زیادہ رن بنائے تھے ۔راجستھان بٹلرکی کمی کوکیسے پوری کرے گایہ دیکھنادلچسپ ہوگا۔راجستھان اپناآخری میچ کولکتہ سے 6وکٹ سے ہارگئی تھی۔بنگلورکی حالت ایسی تھی کہ اس کامقابلے سے باہرہوناتقریباً طے تھا۔لیکن اس نے زبردست واپسی کی ہے اورخودکومقابلے میں برقراررکھاہے ۔بنگلورنے اپنے گذشتہ تین مقابلوں میں جیت حاصل کی ہے اوراپنارن ریٹ بھی بہترکیاہے ۔بنگلورنے کل اے بی ڈیوئلیرز(69)اورمعین علی(65)کی طوفانی اننگز سے 6وکٹ پر218رن کاہمالیائی اسکوربنانے کے ساتھ ہی اپنے رن ریٹ کوبھی بہتربنالیاہے ۔بنگلورایک مضبوط جیت کے ساتھ ہی پلے آف میں اپنی جگہ بنالے گا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

جیسن رائے کی سنچری سے انگلینڈ کو چار۔صفر کی برتری –

چیسٹر لی اسٹریٹ، سلامی بلے باز جیسن رائے (101) کی سنچری کی مدد سے انگلینڈ …

جواب دیں

%d bloggers like this: