سرورق / خبریں / میسور کے حلقہ نرسمہاراجہ سے تنویر سیٹھ کی پانچویں مرتبہ شاندار کامیابی یس ڈی پی آئی کے امیدوار عبد المجید تیسرے نمبر پر –

میسور کے حلقہ نرسمہاراجہ سے تنویر سیٹھ کی پانچویں مرتبہ شاندار کامیابی یس ڈی پی آئی کے امیدوار عبد المجید تیسرے نمبر پر –

میسور: 12مئی کو ہوئے ریاستی اسمبلی کے لئے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی آج بروز منگل صبح میسور کے وینائکا نگر میں واقع مہارانیس کامرس کالج میں صبح 8بجے سے شروع ہوئی۔ووٹوں کی گنتی کے مرکز کے اطراف پولیس اور پیارا ملٹری فورس کا سخت پہرہ تھا۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد میسور کے حلقہ نرسمہاراجہ سے الحاج تنویر سیٹھ نے پانچویں مرتبہ شاندار کامیابی حاصل کی۔ تنویر سیٹھ کوکل 62,268ملے جبکہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے امیدوار ستیش سوامی کو 44,141ووٹ ملے اس طرح جناب تنویر سیٹھ 18, 127ووٹوں کی اکثریت سے پانچویں مرتبہ منتخب قرار دے دئے گئے۔ ایس ڈی پی آئی کے امیدوار عبدالمجید کو 33284ملے اور وہ تیسرے نمبر پر رہے ۔ جنتا دل ( یس ) کے امیدوار عبد العزیز عبداللہ کو 14709ووٹ ملے اور وہ چوتھے نمبر پر رہے۔ اسی طرح حلقہ چامراجہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار ناگیندراکو 51683ووٹ ملے اور کانگریس کے امیدوار شری واسو کو 36747ووٹ ملے اسی طرح بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار یل ناگیندرا 14936کی اکثریت سے منتخب قرار دئیے گئے۔ جنتا دل ( یس ) کے امیدوار پروفیسر کے یس رنگپا کو 27284 اورجنتا دل ( یس ) کے باغی امیدوار ہریش گوڈا کو 21282ووٹ ملے ۔ میسور کے ایک اور حلقہ کرشنا راجہ کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار یس اے رام داس کو 78573ووٹ ملے جبکہ کانگریس کے امیدوار یم کے سوم شیکھر کو 52226ووٹ ملے اور یس اے رام داس 26347ووٹوں کی اکثریت سے منتخب قرار دئے گئے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

شیشے کی کھڑکیوں پر سے اشتہارات ہٹانے بی ایم ٹی سی کا فیصلہ مسافروں نے راحت کی سانس لی –

بنگلور۔بی ایم ٹی سی بسوں کی دونوں جانب کھڑکیوں کے اوپر لگائے جانے والے اشتہارات …

جواب دیں

%d bloggers like this: