سرورق / خبریں / سیتارمن نے پتھربازی سے ہوئی موت کی مذمت کی –

سیتارمن نے پتھربازی سے ہوئی موت کی مذمت کی –

نئی دہلی‘  (یو این آئی) وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے جموں و کشمیر کی راجدھانی سری نگر کے نواحی علاقے نربل میں تمل ناڈو کے ایک سیاح کی پتھر بای میں ہوئی موت کی شدید مذمت کی ہے۔
محترمہ سیتا رمن نے آج یہاں نیول کمانڈر کانفرنس کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا ’’ مجھے یقین ہے کہ وزیر اعلی محبوبہ کشمیر میں زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو لانا چاہتی ہیں تاکہ ریاست میں صور ت حال معمول پر آسکے لیکن اگر پتھربازی کے اسی طرح کے واقعات ہوتے رہے ‘ جس میں سیاحوں کی موت ہوتی رہی تو یقینی طورپر ان کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔‘‘
انہوں نے کہا کہ سری نگر میں گلمرگ روڈ پر پیش آنے والا یہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ ہمیں مسائل کو حساس انداز میں سمجھنا ہوگا اور دہشت گردی سے سختی سے نمٹنا ہوگا۔ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ دہشت گردی سے نمٹنے میں مسلح افواج سختی کے لئے ذمہ دار ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ہمیں سیاحوں کو تحفظ فراہم کرنا ہوگا اور ان کی آمدورفت کی حفاظت کرنی ہوگی۔ جس طرح کا واقعہ ہوا ہے اس کی سخت مذمت ہونی چاہئے ۔ سیاح کی موت کو ہم ہلکے میں نہیں لے سکتے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: