سرورق / خبریں / اے ایم یو طلبہ پر لاٹھی چارج کرنے والے خاطی پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ محمد اسلم خاں ایڈووکیٹ

اے ایم یو طلبہ پر لاٹھی چارج کرنے والے خاطی پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ محمد اسلم خاں ایڈووکیٹ

نئی دہلی، (یو این آئی)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں گزشتہ دنوں پیش آنے والا سانحہ کے بعد پولیس لاٹھی چارج اور دھرنے پر بیٹھے اسٹوڈینٹ یونین کے عہدیدار وں اور طلبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سینئر علیگ برادری کے ایک وفد جس کی ایڈووکیٹ محمد اسلم خاں نے کی ، مطالبہ کیا خاطی پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور طلبہ کے چار نکاتی مطالبات پر غور کیا جائے۔ گزشتہ دنوں نے اس وفد نے علی گڑھ میں دھرنے پر بیٹھے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری علیگ برادری آپ کے ساتھ ہے اور آپ کے معاملے کو ہم لوگ ہر سطح پر اٹھائیں گے اور کہیں پر بھی آپ لوگ اپنے آپ کو اکیلا و تنہا نہ پائیں۔
انہوں نے کہاکہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا معاملہ مسلمانوں کے لئے ہمیشہ حساس رہا ہے اور یہاں پر تھوڑی سی بے چینی سے مسلمانوں میں اضطراب کی لہر دوڑ جاتی ہے اس لئے اس معاملے کو حکومت کو کسی بھی طرح ہلکے انداز میں نہیں لینا چاہئے۔

 

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: