سرورق / خبریں / فرقہ پرستی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت چکمگلور م�…

فرقہ پرستی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت چکمگلور م�…

چکمگلور: ملک میں فرقہ پرستی کے بیج بودئے گئے ہیں ہمیں اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا، کیوں کہ ہمارے ملک میں کئی مذاہب کے ماننے والے زندگی گزارتے ہیں جن میں ہندو، مسلمان، سکھ، عیسائی سب شامل ہیں۔ ملک امن کا گہوارہ رہا ہے، مگر ان دنوں ملک میں نفرت کے بیج بوئے جارہے ہیں اور فرقہ پرستی کی آگ بھڑکائی جارہی ہے۔ ہندو مسلمان کو آپس میں بانٹ کر رکھ دیا گیاہے۔ ملک سے کلچرل پلیوشن اور سوشیل پلیوشن کو صاف کرنا ہے۔ ان باتوں کا اظہار کانگریس کے سینئرقائد راجیہ سبھا کے اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے کیا۔ انہوں نے یہاں انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ بی جے پی اپنی گندی سیاست کا مظاہرہ کررہی ہے۔ ملک کے عوام وزیر اعظم نریندر مودی سے سات سوال ضرور کریں۔ بیرونی ممالک میں جمع شدہ کالا دھن واپس لانے اور ملک کے ہر شہری کے بینک کھاتے میں 15لاکھ روپئے جمع کرانے کا وعدہ کیا ہوا۔ ملک کے 10کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا کیا ہوا۔کسانوں کی فلاح و بہبودی اور قرض معاف کرنے کی باتیں کہاں گئیں۔ بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ کا کیا ہوا۔ان باتوں کا جواب نریندر مودی سے ضرور طلب کریں۔ چھوٹی بچیوں کو بھی والدین اسکول روانہ کرنے سے خوف زدہ ہیں۔ ملک کا ماحول اس قدر گندہ ہوگیا ہے کہ بیرونی ممالک کے آگے ہمیں سرجھکانا پڑرہا ہے۔ضروری اشیاء کی قیمتیں آسمان چھونے لگی ہیں، کانگریس پارٹی کے دور اقتدار میں پیٹرول کی قیمت 40 روپئے تھی اور گیس سلنڈر 350 روپئے میں فراہم کیا جارہا تھا مگر آج پیٹرول 70 روپئے فی لیٹر اور گیس سلنڈر کی قیمت 800 روپئے ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، نیرو مودی گیارہ ہزار کروڑ روپئے لے کر ملک سے فرار ہوگیا ہے مگر افسوس کہ وزیر اعظم اس معاملے میں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، غریب کسانوں کے قرض معاف کرنے سے انکار کرنے والے نریندر مودی کس بنیاد پر ان صنعت کار، سرمایہ کاروں اور دولتمندوں کے قرض معاف کئے ہیں۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ نریندر مودی نے ماڈل کے نام پر ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔ اس موقع پر سابق ریاستی وزیر سی آر صغیر احمد نے استقبالیہ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ہمیں متحد ہوکر سکیولر جماعتوں کا ساتھ دینا ہوگا فرقہ پرستوں کی سازشوں کو ناکام بنانے اور ملک کے دستور کی حفاظت کیلئے ہمیں آواز اٹھانی ہوگی۔ضلع کانگریس کمیٹی مائنارٹی ڈپارٹمنٹ کے صدر نثار احمد جمشید، چکمگلور اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار بی ایل شنکر، سید حنیف، شیراز خان، نذیر احمد، سی این اکمل،ڈاکٹر وجے کمار اور دیگر موجود تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: