سرورق / خبریں / ضلع کے ووٹر پوری ذمہ داری کے ساتھ ووٹ کا استعمال کریں: آ�…

ضلع کے ووٹر پوری ذمہ داری کے ساتھ ووٹ کا استعمال کریں: آ�…

چکبالاپور:  ضلع کے پانچ اسمبلی حلقوں میں سے چار میں جے ڈی ایس امیدواروں کی کامیابی یقینی ہے۔ حلقہ کے عوام مقامی رکن پارلیمان ایم ویرپا موئیلی کی باتوں میں نہ آئیں اور پوری ذمہ داری کے ساتھ ووٹ کا استعمال کریں۔ یہ بات جنتادل سکیولر کے ریاستی جنرل سکریٹری نندی ایم آنجنپا نے کہی۔ انہوں نے یہاں پریس کلب میں طلب کردہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کے سیاستدانوں میں ضلع کے عوام نے ویرپا موئیلی جیسے جھوٹے اور دھوکہ باز سیاستدان کو نہیں دیکھا۔ بار بار منگلور میں شکست کا منہ دیکھنے والے ویرپا موئیلی پر ضلع کے عوام نے بھروسہ کیا اور مسلسل کامیابی دلائی، مگر افسوس کہ ویرپا موئیلی نے علاقے کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیشہ سے ہی ویرپا موئیلی اپنے مفاد کی خاطر دوسروں کے خلاف کان بھرنے کی سیاست کرتے آئے ہیں۔ ویرپا موئیلی کے وزیر اعلیٰ بننے سے پہلے کانگریس پارٹی کو 186 سیٹوں پر کامیابی ملی تھی۔ مگر ان کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد کانگریس پارٹی کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان کے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر رہتے ہوئے اسمبلی انتخابات منعقد ہوئے اس وقت کانگریس پارٹی کو صرف 36سیٹوں پر کامیابی ملی تھی۔ اس اخباری کانفرنس میں ایم پرکاش، کے سی راجہ کانت، صادق پاشاہ، سمیع اللہ اور دیگر پارٹی لیڈر موجود تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: