سرورق / کھیل / محمد صالح بنے فٹ بالر آف دی ایئر..

محمد صالح بنے فٹ بالر آف دی ایئر..

لندن:لیور پول کے فارورڈ کھلاڑی محمد صالح2017-18 سیزن کے لئے پروفیشنل فٹ بولرز اسوسی ایشن( پی ایف اے) کے پلیئر آف دی ایئر چنے گئے ہیں، مصر سے تعلق رکھنے والے اس بین الاقوامی فٹ بالر کو مینجسٹرسٹی کے تین کھلاڑی کیوں ڈی برونی، لیوارائے سانے اور ڈیوڈ سلوا سے سخت مقابلے کے بعد پیشہ وارانہ فٹ بال کھلاڑی کی انجمن نے سال کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا۔محمد صالح یہ اعزاز پانے والے دوسرے افریقی کھلاڑی ہیں، ان سے پہلے لیسٹر کے ریاض ماہ ریز2016 میں یہ خطاب پانے والے افریقی کھلاڑی تھے، محمد صالح گزشتہ جون میں اپنے پرانے کلب روما سے36.9 ملین پاؤنڈ کی فیس پر لیورپول میں شامل ہوئے تھے، اپنے پہلے سیشن میں لیورپول کے انہوں نے 41 گول بنائے، اور اپنی ٹیم کو چیمپئن لیگ کے سیمتی فائنل میں پہنچایا، محمد صالح کو اتوار کی شام لندن کی ایک ہوٹل میں اس اعزاز سے نوازا گیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: