سرورق / کھیل / نیپولی شائقین نے کیا ٹیم کا شاندار استقبال –

نیپولی شائقین نے کیا ٹیم کا شاندار استقبال –

روم، (یو این آئی ) نیپولی شائقین نے اپنی گھریلو ٹیم کی روایتی حریف جوئنٹس کے کے خلاف 1۔0 کی دلچسپ فتح کے بعد کھلاڑیوں کا وطن واپسی پر جم کر خیر مقدم کیا۔ہزاروں کی تعداد میں فٹ بال کے پرستارنیپولیزہوائی اڈے پر جمع ہوئے اور سڑک پر جام لگا دیا۔نیپولی کو ملی اس جیت کے بعد اس کی سری اے ٹائٹل جیتنے کی ریس اور بھی دلچسپ ہو گئی ہے ۔اطالوی میڈیا کے مطابق 10 ہزار سے 20 ہزار حامی ہوائی اڈے کے باہر جمع ہوکر ٹیم کے طیارے کی آمد کا انتظار کرتے رہے ۔ٹیورن میں میچ کے بعد ٹیم کا ہوائی جہاز آدھی رات کونیپولیز پہنچا۔ شائع ہوئی تصاویر اور ویڈیو فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ٹیم کی بس بھاری بھیڑ کے درمیان نکلنے کی کوشش کرتی رہی جبکہ پرستار درمیان سڑک پٹاخے پھوڑتے رہے اور ہاتھوں میں بینر لئے نعرے لگاتے رہے ۔شائقین نے اس کے علاوہ شہر کے مختلف حصوں میں بھی میچ کے بعد جشن منایا۔نیپولی کیلئے کالیڈو کولبالی نے آخری منٹ میں جوئنٹس کے خلاف جیت کا گول کیا تھا۔کلب نیپولی تیسری بار سری اے ٹائٹل جیتنے کے لئے ریس میں ہے ۔وہ اس سے پہلے 1987 اور 1990 میں خطاب جیت چکا ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: