سرورق / خبریں / دو تین دنوں میں بی جے پی کا منشور جاری ہوگا۔اشوک

دو تین دنوں میں بی جے پی کا منشور جاری ہوگا۔اشوک

بنگلورو۔ سابق نائب وزیراعلیٰ و بی جے پی لیڈر آر اشوک نے کہا کہ شہر کی مجموعی ترقی کو پارٹی انتخابی منشور میں ترجیح دینے کی ہر ممکنہ کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی کاانتخابی منشور دو یا تین دن کے اندر منظرعام پر لایاجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ مرکز میں بی جے پی برسراقتدار ہے ۔ اب ریاستی عوام ریاست میں بھی بی جے پی حکومت دیکھنا چاہتے ہیں۔آر اشوک نے بتایا کہ گارڈن سٹی، آئی ٹی بی ٹی کہلانے والا شہر بنگلور اب جرائم کے شہر میں تبدیل ہوچکا ہے ۔شانتی نگر اسمبلی حلقہ کے لئے کانگریس نے اپنے امیدوار کا نام ظاہر کرنے کے لئے آخر وقت تک کا انتظار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آنکھ مچولی کا کھیل کھیلنے کے بعد بالآخر حارث ہی کو امیدوار کے طور پرمیدان میں اتارنے پر وہ مجبور ہوئی ہے۔ جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کانگریس کا غنڈہ راج برقرار ہے ۔آر اشوک نے کہا کہ شہر کے جملہ 28؍ اسمبلی حلقوں میں کانگریس کا جیت درج کرنا کافی مشکل دکھائی دے رہا ہے ۔انہوں نے بتایاکہ گزشتہ 5برسوں کے دوران انتطامیہ چلانے والے وزیراعلیٰ سدارامیا نے اپنے آبائی حلقہ چامنڈیشوری میں ہارکے ڈر سے بادامی کا رخ کیا ہے ۔آر اشوک نے بتایاکہ انتخابی کمیشن کے چند افسران ریاستی حکومت کے حق میں کام کرنے لگے ہیں ، اس سلسلہ میں شکایت درج کروائی جائے گی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: