سرورق / خبریں / ڈاکٹر مقبول باغوان کی ٹکٹ کا فیصلہ13 اپریل کو ممکن –

ڈاکٹر مقبول باغوان کی ٹکٹ کا فیصلہ13 اپریل کو ممکن –

وجئے پور:وجئے پور شہر اسمبلی حلقہ سے کانگریس ٹکٹ کے سب سے اہم دعویدار موجودہ رکن اسمبلی ڈاکٹر مقبول باغوان کو اس مرتبہ ٹکٹ سے محروم رکھنے کی دہلی میں زوروں سے کوشش ہورہی ہے، جہاں13 اپریل کو اسکریننگ کمیٹی کا اجلاس طئے ہے، بتایا جاتا ہے کہ ریاستی کانگریس کے مسلم رہنماؤں کے ایک اجلاس میں ڈاکٹر باغوان کے نام پر ٹکٹ کے لئے مہر لگ چکی ہے، جبکہ ریاست میں کل 14 مسلم رہنماؤں کے لئے پارٹی ٹکٹ دلوانے کے لے اسکریننگ کمیٹی سے کلیرنس کی امید کی جارہی ہے، مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ریاست کے10 تا12 موجودہ اراکین اسمبلی کو پارٹی ٹکٹ دینے کی بجائے ان کے بچوں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں زیادہ تر عمر رسیدہ ، عدم دلچسپی والے موجودہ اراکین اسمبلی شامل ہیں، ایسی صورت میں اگر ڈاکٹر باغوان کی اہلیت یاقابلیت پر کسی نے انگلی اٹھائی تو ان کے بھائی جاوید باغوان کو شہر اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ دئے جانے پر کمیٹی غور کرسکتی ہے، جبکہ اسکریننگ کمیٹی کے سامنے ڈاکٹر باغوان کے ساتھ کل 4 نام زیر غور ہیں، ضلع نگراں کار وزیر ایم بی پاٹل کا کہنا ہے کہ وجئے پور شہر ، سندگی اور دیور ہپرگی حلقوں سے یقینی طور پر جیت کر آنے والے امیدواروں کی تلاش کا فیصلہ نہیں ہوا ہے، اس ضمن میں پارٹی میری رائے جاننا چاہتی ہے کہ نہ صرف ایسے ناموں کو پیش کروں گا، بلکہ انہیں جتانے کی ذمہ داری بھی قبول کروں گا۔ شہر وجئے پور اسمبلی حلقہ کے متعلق سیاسی حلقوں میں پرچہ میگوئیاں ہورہی ہیں، کہ اس مرتبہ ایک ایسا شخص پارٹی لائے گی جو نیا شہرہ ہوگا اور کسی کو معلوم بھی نہیں ہوگا تو اکثر لوگوں کی رائے ہے کہ ڈاکٹر باغوان موجودہ رکن اسمبلی ہیں، اس طرح ان کا ٹکٹ طئے ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: