سرورق / خبریں / اردوزبان کی ترقی وتحفظ ہم سب کی اولین ذمہ داری ’’جلسۂ تقسیم اسنادومشاعرہ‘‘سے :ڈاکٹرشیخ محمدنعمان کاخطاب

اردوزبان کی ترقی وتحفظ ہم سب کی اولین ذمہ داری ’’جلسۂ تقسیم اسنادومشاعرہ‘‘سے :ڈاکٹرشیخ محمدنعمان کاخطاب

کرنول:(یواین این)اردوزبان کی ترقی وتحفظ ہم سب کی اولین ذمہ داری،مادری زبان کی ترقی ہماری ترقی ،مادری زبان کاتحفظ ہمارا تحفظ۔ان خیالات کااظہارڈاکٹرشیخ محمدنعمان نے کیا۔الفلاح ایجوکیشنل اینڈویلفیرسوسایٹی ادھونی کے زیراہتمام کے کے وی فنکشن ہال ادھونی میں”جلسۂ تقسیم اسنادات ومشاعرہ” منعقدکیا گیا۔اس موقعہ پرصدرنشین اردواکیڈمی آندھراپردیش ڈاکٹرشیخ محمدنعمان صاحب مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک رہے۔انہوں نے حاضرین جلسہ وطلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری مادری زبان ارددوہے،مادری زبان کاتحفظ ہماراتحفظ اورمادری زبان کی ترقی ہماری ترقی ہے،ڈاکٹرصاحب نے کہاکہ جس نے مادری زبان کوٹھوکرماردیاگویااس کے پاس اپنی مااں کی ہی کوئی حیثیت نہیں ہے ، انہوں نے اپنی بات کوجاری رکھتے ہوئے کہاکہ اردوزبان ایک میٹھی اورسریلی زبان ہے،ملک کے کسی بھی حصہ میں چلاجاؤاردوزبان سے آراستہ شخص کامیاب ہوجائے گا،ملک کے علاوہ دیگرممالک میں بھی اردوبولی اورپڑھی جاتی ہے،اردوزبان کاسیکھناضروری ہے،انہوں نے کہاکہ آنے والی نسل کوبھی اردوزبان سے آرستہ کرنے کے لئے اپنے نونہالوں کواردوزبان سکھاناضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ ادھونی شہرمیں اردوگھرقائم کرنے کی کوشش کی جائے گی،انہوں نے صدرسوسایٹی شیرخاں ریاض احمدصاحب کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہاکہ واقع اردوزبان کی ترقی کے لئے قابل ستائش ہیں۔معتمداردواکیڈیمی ناندیڑورکن قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان نئی دہلی ڈاکٹرفہیم صدیقیؔ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست آندھراپردیش کے لئے ڈاکٹرشیخ محمدنعمان صاحب کاصدرنشین بننامحبان اردوکے لئے ایک خوش آئیندبات ہے،انہوں نے اپنی بات کوجاری رکھتے ہوئے شیرخاں ریاض احمدکی خدمات کوسراہا،انہوں نے وعدہ کیاکہ ادھونی میں فارسی کلاسس کے لئے قومی کونسل کوسفارش کی جائے گی۔قومی کونسل کی جانب سے کمپیوٹرسنٹرکے قیام کے لئے کوشش کی جائے گی۔ڈاکٹرسیدمحمدریاض صاحب نے خطاب کرتے ہوئے اردوزبان کی حفاظت وترقی پرزوردیا۔قاضئ ادھونی قاضی محمدالطاف حسین صاحب نے خطاب کرتے ہوئے طلباء واولیائے طلباء کونصیحت کی کہ وہ اردوزبان کوسیکھنے اورسکھانے میں کوئی کسرباقی نہ رکھیں۔الفلاح ایجوکیشنل اینڈویلفیرسوسائٹی ادھونی کی جانب سے کمپیوٹرسنٹرکے قیام کے لئے ڈاکٹرشیخ محمدنعمان صاحب کویادداشت کی گئی۔ادھونی شہرکے اردواساتذہ نے یادداشت پیش کی کہ ایس سی ،ایس ٹی کے لئے تحفظ اردوجائدادوں کوعام زمروں میں منتقل کرتے ہوئے اسپیشل اردوڈی ایس سی چلائیں۔ادھونی میں گورنمنٹ اردومیڈیم جونیئرکالج قائم کرنے کابھی مطالبہ کیاگیا۔جس پرڈاکٹرشیخ محمدنعمان صاحب نے وعدہ کیاکہ مطالبات کی تکمیل کے لئے حتی الامکان کوشش کی جائے گی۔اس کے بعدادھونی شہرکے صحافیوں کو مہمانان کے ہاتھوں سوسایٹی کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ناظم مدرسہ محمدیہ بھارپیٹ ادھونی جناب شیرخاں ریاض احمدکی تصنیف کردہ کتاب”عشرۂ مبشرہ” کارسم اجراء مہمانان کے ہاتھوں انجام دیاگیا۔سوسائٹی کے زیراہتمام منعقدہ مولاناآزادنیشنل اردویونیورسٹی اورادارۂ ادبیات اردوکے امتحانات میں کامیاب طلباء میں مہمانان کے ہاتھوں اسنادتقسیم کئے گئے۔قرأۃ کلام پاک اورنعت شریف سے تقریب کاآغازکیاگیا۔شیرخاں ریاض احمدنے سوسائٹی کے تعلق سے تعارفی کلمات پیش کیا۔مہمانان کی شالپوشی وگلپوشی کی گئی۔پہلی نشست کے صدرجناب عبیداللہ صاحب کی صدارتی کلمات کے بعدعبدالحلیم صاحب نے پہلی نشست کی نظامت کرتے ہوئے آخرمیں شکریہ اداکیا۔اس کے بعدمشاعرہ کاآغازکیاگیا۔شعرا ء میں ڈاکٹرمنیب آفاقؔ ،مسعودنظامیؔ ،شاہدکوثرؔ ،عبدالحلیم صدیقیؔ ،اقبال انجم قادریؔ ،ساداتؔ ،شیخ مدنیؔ ،کاظمؔ ،اخترنعمانیؔ وغیرہ نے مشاعرہ میں حصہ لیا۔استاذ الاساتذہ مولاناعارف نعمانی صاحب نے مشاعرہ کی صدارت کی۔اس موقعہ پراردواکیڈمی نندیال کاعملہ،پبلشربزم آئینہ کرنول سیدقدرۃ اللہ قادری،ڈاکٹرسراج۔ذاکراحمدکے علاوہ اساتذہ،طلباء،اولیائے طلباء ومعززین شہرکی کثیرتعدادشریک رہی۔ ولی نظامیؔ نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے تمام سامعین کاشکریہ اداکیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: