سرورق / خبریں / آئی جی پی الوک کمار کا غنڈہ عناصر پر قہر جاری بھیما طاس علاقہ کا ریت مافیا مہادیو ساہو کار گرفتار-

آئی جی پی الوک کمار کا غنڈہ عناصر پر قہر جاری بھیما طاس علاقہ کا ریت مافیا مہادیو ساہو کار گرفتار-

وجئے پور:ضلع وجئے پور کے انڈی سرحدی علاقہ میں بھیما شہر کے ریت مافیا ، بے تاج بادشاہ وبدنام زمانہ غنڈہ مہادیو ساہوکار کو گرفتار کرنے میں آخر کار وجئے پور ضلع پولیس کو کامیابی حاصل ہوگیا ہے، بھیما ندی طاس سے غیر قانونی ریت کا کاروبار یہاں کئی سال سے اس قدر عروج پر ہے کہ پولیس کو بھی اس پر قابو پانا مشکل ہوگیا تھا، تاہم بلگام نارتھ رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس الوک کمار نے پرسوں رات ریت مافیا کے اس غیر قانونی کاروبار سے جڑے مہادیو ساہوکار کے ایک خفیہ اڈہ پر جو چڑچانا سے قریب کرور موضع میں واقع ہے، چھاپہ مار کر ریت کی ٹرانسپورٹ میں استعمال چارپئر، دولاریاں اور جے سی بی کے علاوہ سینکڑوں ریت بلاک ضبط کرکے وہاں کے پولیس تھانہ انسپکٹر کو متنبہ کیا کہ اگر 24 گھنٹوں کے اندر مہادیوساہوکار کو گرفتار نہیں کیا گیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، آئی جی پی الوک کمار کے اس حکم کی تعمیل کرتے ہوئے چڑچاناپولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر گوپال ہلور اور ان کی ٹیم کے خفیہ جانکاری کے بعد مہادیو کو کل رات مہاراشٹرا میں شرڈی کے نزدیک ایک مقام سے گرفتار کرکے فوراً آج صبح انڈی ٹاؤن کے میجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا تو میجسٹریٹ کے مہادیو کو13 دنوں تک عدالتی تحویل میں دینے کا حکم صادر کیا، دریں اثناء آج انڈی ٹاؤن کے میجسٹریٹ کورٹ کے احاطہ میں مہادیو ساہوکار کے سینکڑوں حامی جمع ہوئے جس میں ایک حامی ملیکا رجن نے جسم پر مٹی کا تیل ڈال کر خودکشی کرنے کی ناکام کوشش کی، پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے ہلکا لاٹھی چارج بھی کیا، بتایا جاتا ہے کہ بھیما طاس میں ریت مافیا کے غیر قانونی کاروبار سے جڑے بے شمار سماج دشمن عناصر کے درمیان ایک دوسرے کے خلاف دشمن کے سبب اب تک بے شمار افراد یہاں موت کے گھاٹ اتاردئے گئے ہیں، تو دوسری جانب یہاں غیر قانونی دیسی پستول کاروبار کا جال نہ صرف کرناٹک بلکہ سارے ہندوستان میں پھیلا ہوا ہے، علاوہ ازیں یہاں حالیہ پولیس مڈبھیڑ میں اس کاروبار سے جڑے کئی راہ بھٹکے نوجوانوں کا قتل بھی ہوا ہے، جس میں پترپا اور دھرمیا قابل ذکر ہیں، جنہوں نے اپنی فوج بناکر دشمنوں اور پولیس پر بھی حملہ کیا، اس طرح پترپا کی موت کے بعد ان کے بھائی مہادیو ساہو کار نے بھائی کا جانشیں بن کر یہاں ریت مافیا اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے بھیما طاس علاقہ کے بے تاج بادشاہ بنے بیٹھے تھے، جنہیں یہاں کے سیاسی رہنما بالخصوص وزراء اور اراکین اسمبلی کی پشت پناہی حاصل تھی، کہا جارہا ہے کہ اگر انتخابات کا دور نہ ہوتا تو مہادیوکبھی پولیس کے ہاتھ نہیں لگتا، مہادیوساہوکار نے ہمیشہ اپنے محافظوں 5 نوجوانوں کے ساتھ باقاعدہ پستول تھامے موٹر گاڑیوں کے قافلے میں دیکھے جاتے تھے، جن کی الگ ہی انڈر ورلڈ دنیا تھا، معلوم ہوا ہے کہ مہادیوساہوکار اس مرتبہ کے اسمبلی انتخابات میں ایڈی اسمبلی حلقہ سے تقدیر آزمانے خود کی سیاسی جماعت بنائی تھی، آئی جی پی الوک کمار پچھلے دوماہ سے ضلع میں غنڈہ عناصر کی نیند حرام کرچکے ہیں، شہر وجئے پور سمیت ضلع کے تمام تعلقہ جات میں غنڈہ عناصر کا پریڈ کرتے ہوئے انہیں سرحد پار کرنے کی دھمکی دی، جس کی وجہ سے غنڈہ عناصر خاموش ہیں، مہادیو کی گرفتاری کے بعد الوک کمار نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ بھیما طاس کے خوفناک ماحول سے نجات دلانے اس طرح کی گرفتاریاں نہایت ضروری ہیں، انہوں نے ضلع میں اسمبلی انتخابات کی روشنی میں بتایا کہ بھیما طاس علاقہ میں غیر قانونی ریت کاروبار اور دیگرسرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی تھی ہے، اور سرحد پر وسرحد کے اندر 15-15 چیک پوسٹ قائم کئے جائیں گے، انہوں نے بتایا کہ ضلع میں5 ٹیم فوجی دستوں کو تعینات کیا جارہا ہے، اور پولنگ کے دن ہر پولنگ مرکز پر ایک ٹیم فوجی سمیت 3 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: