سرورق / خبریں / کمسن بچی کی جبری شادی، سپریم کورٹ کا ملزم کی گرفتاری کا حکم –

کمسن بچی کی جبری شادی، سپریم کورٹ کا ملزم کی گرفتاری کا حکم –

کوئٹہ۔ سپریم کورٹ نے کمسن بچی کی جبری شادی سے متعلق کیس میں ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔کوئٹہ رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے قلعہ سیف اللہ میں کمسن بچی کی بوڑھے شخص سے جبری شادی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ملزم کو 10 روز کے اندر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کمسن بچی اور اس کے اہل خانہ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔درخواست گزار اور کمسن بچی کے بھائی نے کہا کہ ہمارے بہن کی شادی نہیں ہوئی، اسے زبردستی منسوب کیا جارہا ہے، پولیس دیگر ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی جو ہمیں سرعام دھمکیاں دے رہے ہیں۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے سپریم کورٹ سے ضمانت حاصل کررکھی ہے، صرف ایک ملزم مفرور ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت23اپریل تک ملتوی کردی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: