سرورق / خبریں / 12؍اپریل کو چینئی میں دفاعی نمائش کا اہتمام مقامی دفاعی مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کا نظارہ پیش کیا جائے گا-

12؍اپریل کو چینئی میں دفاعی نمائش کا اہتمام مقامی دفاعی مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کا نظارہ پیش کیا جائے گا-

نئی دہلی، دفاعی مصنوعات کے سب سے بڑے درآمد کنندہ ملک کا لقب ختم کرکے ہندوستان دفاعی نمائش 2018 میں اپنے آپ کو دنیا کے سامنے دفاعی مصنوعات تیار کرنے کے بڑے مرکز کے طور پر پیش کرنے جا رہا ہے ۔ دنیا کو ہندوستان کا نظارہ آئندہ 11 سے 14 اپریل تک چنئی میں منعقد ہونے والی دفاعی نمائش میں دیکھنے کو ملے گا جہاں اس وقت سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کی مقامی کمپنیوں کی سب سے بڑی شراکت داری بھی نظر آئے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی 12 اپریل کو اس نمائش کا افتتاح کریں گے ۔ نمائش میں ملک کی 523 کمپنیاں اپنی مصنوعات کو دنیا کے سامنے رکھیں گی۔ اس کے لئے الگ سے ‘ انڈین پویلین’ بنایا گیا ہے ۔ نمائش میں ہندوستانی کمپنیوں کو اپنی مصنوعات کی نمائش کے لئے 25 فیصد سے زیادہ علاقے دیا گیا ہے ۔ نمائش کے تین لاکھ مربع فٹ کے علاقے میں سے 20 فیصد ملک کے انتہائی مختصر، متوسط اور درمیانی صنعتوں کو دیا گیا ہے ۔دفاعی مصنوعات کے سکریٹری اجے کمار نے آج ایک پریس کانفرنس میں اس نمائش کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار کی نمائش میں دنیا بھر کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ دفاعی مصنوعات کی مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے ۔گزشتہ سال ہندوستانی کمپنیوں نے ریکارڈ 55 ہزار کروڑ روپے کی دفاعی مصنوعات بنائیں جن میں چھوٹی مصنوعات اور پرزوں سے لے کر زمینی ، فضا ئی اور بحریہ کے تمام پلیٹ فارم شامل ہیں۔ڈاکٹر کمار نے کہا کہ اس نمائش کے لئے دنیا بھر کے ممالک کو مدعو کیا جا رہا ہے ۔ کئی ممالک نے ہندوستانی مصنوعات خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جن میں بنیادی طور پر دنیا کی سب سے زیادہ خطرناک میزائل میں شمار ہونے والے برہموس اور دشمن کے حوصلے پست کرنے والے ارجن ٹینک اور ملک میں ہی بنائی گئی اعلی درجے کی توپیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک کے ساتھ ہندوستانی مصنوعات کی خریداری کی بات آگے بڑھی ہے ، لیکن ان ممالک اور مصنوعات کے نام بتایا جانا ٹھیک نہیں ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: