سرورق / خبریں / 10؍مئی کی شام 6بجے سے 12؍مئی کی شام 6بجے تک امتناعی احکامات انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی: جی ستیہ وتی

10؍مئی کی شام 6بجے سے 12؍مئی کی شام 6بجے تک امتناعی احکامات انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی: جی ستیہ وتی

کولار: (سید تبریز) 10مئی کی شام 6بجے سے 12مئی کی شام 6بجے تک ضلع کے جملہ چھ اسمبلی حلقوں کی حدود آئین کی دفعہ 1973کے کالم 144 کے تحت امتناعی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ یہ اطلاع ضلع کی ڈپٹی کمشنر وڈسٹرکٹ میجسٹریٹ جی ستیہ وتی نے دی۔ انہوں نے آج یہاں ڈپٹی کمشنر دفتر کے میٹنگ ہال میں طلب کردہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10مئی کی شام 6بجے سے 12مئی کی شام 6بجے کے درمیان کسی بھی سیاسی پارٹی اور امیدوار کی طرف سے کھلے عام انتخابی مہم ، جلوس اور جلسہ کا اہتمام نہیں کیا جاسکتا ۔اس درمیان جلوس اور جلسوں پر پابندی عائد رہے گی۔ 5یا اس سے زیادہ افراد ایک ساتھ گھوم نہیں سکتے۔ پبلک ریپرزنٹیٹیو ایکٹ 1951 کے کالم 126 کے تحت 10مئی کی شام 6؍ بجے کھلے عام انتخابی مہم کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے۔ مگر گھر گھر پہنچ کر ووٹ طلب کرنے پر پابندی نہیں رہے گی۔ کسی بھی صورت میں انتخابی مہم کے دوران 5سے زیادہ افراد ایک جگہ جمع نہیں ہوسکتے، ستیہ وتی نے بتایا کہ اس درمیان سیاسی پارٹیاں،پارٹی کارکن انتخابی مہم اور جلسوں کا انعقاد کرنے والے، بیرونی حلقوں سے تعلق رکھنے والے حلقہ میں قیام نہیں کرسکتے۔ کوئی بھی شخص غیر قانونی طور پر مہلک ہتھیار نہیں لے جاسکتا۔ انہوں نے بتایا کہ اس درمیان کوئی بھی بازار، جاترا اور دیگر عوامی بھیڑ بھاڑ والے پروگراموں پر بھی پابندی عائد رہے گی مگر یہ احکامات کسی کی آخری رسومات، شادی کی تقاریب اور انتخابات سے متعلق جاری ماسٹرنگ اینڈ ڈی ماسٹرنگ مراکز پر عائد نہیں ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ انتخابات کے تعلق سے کسی بھی پبلک سینما تھیٹر ، دور درشن یا دیگر الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ، موبائل، ریڈیو اور دیگر کے ذریعہ بھی انتخابی تشہیر نہیں کی جاسکتی انتخابات کے تعلق سے عوام کو کسی بھی تفریحی پروگرام ڈرامہ، آرکیسٹرا، سنگیت پروگرام منعقد نہیں کئے جاسکتے۔ انتخابی نتائج پر اثر پڑنے لائق کسی بھی طرح کے سروے، ایگزٹ پول اور رائے کو کسی بھی ذریعہ سے شائع نہیں کیا جاسکتا۔ڈپٹی کمشنر جی ستیہ وتی نے مزید بتایا کہ 10مئی 2018 کی شام 6بجے سے 13مئی 2018 کی شام 6بجے تک ضلع بھر میں شراب کی فروخت اور سربراہی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اور 6مئی تا 13مئی خشک دن کے طور پر اعلان کیا گیا ہے۔ضلع کی حدود میں شامل تمام شراب کی دکانیں بند کردئے جانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ کوئی بھی سیاسی پارٹی، امیدوار، ادارہ یا فرد ریاستی یا ضلعی سطح کے ایم سی ایم سی کمیٹی سے منظوری حاصل کئے بغیر 11 اور 12مئی کو پرنٹ میڈیا یعنی اخباروں میں اشتہار نہیں دے سکتے۔ اس درمیان کسی نے اگر مائک سیٹس یا ساؤنڈ سسٹم کا استعمال کیا تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولنگ کی کارروائی کیلئے جملہ 9475 پولنگ اسٹاف کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے۔جملہ 277 کے ایس آر ٹی سی بسوں کو انتخابی کارروائی کیلئے حاصل کیا گیا ہے۔ ووٹر سلپ کی تقسیم کا کام 90فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔ اس کو صد فیصد مکمل کرنے کا عہد کیا گیاہے۔ ضلع کے 6اسمبلی حلقوں میں فی کس 2کے حساب سے جملہ 12 پنک پولنگ بوتھس (سکھی) قائم کئے گئے ہیں جہاں صرف خواتین ووٹروں کو ووٹنگ کا موقع دیا جائے گا یہاں خدمت انجام دینے والا عملہ بھی خواتین ہی ہوں گی۔ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر روہنی کٹوچ سیپٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع بھر میں 12 پیارا ملٹری فورس کام کررہے ہیں۔ ضلع میں15ایس ایس ٹی فورس اور 17فلائنگ اسکواڈ کام انجام دے رہے ہیں۔ ایس ایس ٹی ٹیم نے 13معاملے اور فلائنگ اسکواڈ کی طرف سے 14 معاملے سمیت جملہ 27 معاملہ درج ہوئے ہیں اور ضلع میں 36 لاکھ روپئے ضبط کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر اشیاء، گاڑیاں سمیت کروڑوں روپئے مالیت کی چیزیں ضبط کی گئی ہیں۔ غنڈہ فہرست میں شامل افراد کو وارننگ دی گئی ہے۔ اور ان سے مچلگا لکھوا لیا گیاہے۔ محکمہ ایکسائز کی ڈپٹی کمشنر سنیتا نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد سے اب تک ضلع میں جملہ 444 معاملے درج ہوئے ہیں۔8گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔ 96لاکھ روپئے مالیت کی شراب ضبط کی گئی ہے۔ محکمہ آبکاری میں اب تک ضبط کی گئی اشیاء میں ریاست بھر میں کولار ضلع کو چوتھا مقام حاصل ہواہے۔ اس اخباری کانفرنس میں کے جی ایف پولیس ضلع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لوکیش کمار اور اڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے ودیاوتی اور دیگر موجود تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: