سرورق / کھیل / یہ میری سب سے اہم اننگز: مین آف دی میچ شبھم –

یہ میری سب سے اہم اننگز: مین آف دی میچ شبھم –

کرائسٹ چرچ، 30جنوری (یو این آئی) ہندوستانی نوجوان بلے باز شبھم گل انڈر19؍کرکٹ عالمی کپ میں اپنی غیر معمولی کارکردگی کی بدولت راتوں رات اسٹار بن گئے ہیں لیکن پاکستان کے خلاف ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں اپنی ناقابل شکست سنچری کو وہ کیریئر کی بڑی تبدیلی مانتے ہیں۔شبھم نے کہا کہ میرے حساب سے یہ اننگز اب تک کے کیریئر کی سب سے بڑی اننگز ہے ۔میں پاکستان جیسی حریف ٹیم کے خلاف یہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے خوش ہوں اور یہ میرے لئے بہت اہم بھی ہے۔اسٹار بلے باز نے کہا کہ مجھے لگا کہ 250۔260 کا اسکور ہمارے لئے کافی ہوگا جس کا فاسٹ بولر دفاع کر سکتے ہیں۔آج کل کرکٹ کے کھیل میں خود کو حالات کے مطابق ڈھال لینا اہم ہو گیا ہے۔میں اپنی ٹیم کی جانب سے تینوں فارمیٹس میں کھیلنا چاہتا ہوں۔لیکن فی الحال میری توجہ آسٹریلیا کے خلاف فائنل پر ہے۔نوجوان ٹیم کی کامیاب قیادت کر نے والے کپتان پرتھوی شا ہ نے بھی کھلاڑیوں کی آل راؤنڈ کارکردگی پر خوشی ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ہم نے بہت اچھا کھیلا۔ہماری منصوبہ بندی عام تھی کہ گیند کو دیکھو اور ہٹ کرو اس پر باؤنڈری لگاؤ۔پرتھوی نے کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ سے ہمیں بہت تجربہ ملا ہے کیونکہ ہم ان کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہیں جو ہندوستان کے لئے کھیلتے ہیں یا کھیل چکے ہیں۔یہ بہت اچھا تجربہ ہے اور ہمیں اس کا فائدہ مل رہا ہے ۔آسٹریلیا کے خلاف تین فروری کو ماؤنٹ مانگنی میں ہونے والے خطابی مقابلے کو لے کر ہندوستانی کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا مشکل ہوگا لیکن دیکھتے ہیں کہ اس وقت کیا ہوگا-

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: