سرورق / بین اقوامی / یو ٹیوب ہیڈ کوارٹر میں فائرنگ، ایک کی موت تین زخمی –

یو ٹیوب ہیڈ کوارٹر میں فائرنگ، ایک کی موت تین زخمی –

سان بارنو، کیلیفورنیا، امریکہ کے کیلی فورنیا میں واقع یو ٹیوب کے ہیڈ کوارٹر میں ایک مسلح خاتون نے گولی چلا کر تین افراد کو زخمی کر دیا اور اس کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مار کر جان دے دی۔پولیس نے کہا کہ مشتبہ خاتون کی فی الحال شناخت نہیں ہو پائی ہے اور فائرنگ کے پیچھے کیا وجوہات تھیں ،اس سلسلہ میں پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
مقامی میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں سے ایک ملزمہ کا بوائے فرینڈ بتایا گیا ہے جس کی حالت انتہائی نازک ہے۔ اس کے علاوہ ایک 32 سالہ خاتون اور 27 سالہ خاتون بھی زخمی ہیں۔تینوں زخمیوں کو زکربرگ سان فرانسسکو جنرل اسپتال پہنچایا گیا۔ حکام نے بتایا کہ 32 سالہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 27 سالہ خاتون کی حالت قدرے بہتر ہے۔ ایک چوتھے شخص کو بھی ہسپتال پہنچایا گيا ہے۔ ان کے ٹخنوں میں چوٹ آئی ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا ہے اور ان کے اہلکار جائے وقوع پر پونے ایک بجے کے قریب پہنچے تھے۔مقامی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جائے وقوع پر پہنچنے والے ابتدائی اہلکاروں کو افراتفری نظر آئی۔ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کے دفاتر کے سامنے انھیں ایک شخص زخمی حالت میں ملا اور چند ہی منٹوں کے بعد افسران کو ایک خاتون ملی جس نے بظاہر خود کو گولی مار لی تھی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: