سرورق / بین اقوامی / یو اے ای : حکومت پر تنقید کے الزام میں سماجی کارکن کو 10 سال کی جیل

یو اے ای : حکومت پر تنقید کے الزام میں سماجی کارکن کو 10 سال کی جیل

ریاض، متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر حکومت کی تنقید کرنے کے الزام میں مشہور سماجی کارکن احمد منصور کو 10 سال جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مسٹر منصور پر 2،72،000 امریکی ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ملک کے قومی اخبار نے بدھ کو دیر رات اس بات کی جانکاری دی۔ تجارتی اور سیاحت کا اہم مرکز متحدہ عرب امارات میں مکمل طور پر بادشاہت ہے جو اپنے نظام حکمرانی پرعوامی تنقید کو بہت کم برداشت کرتا ہے۔ مسٹر منصور اور جمہوریت نواز دیگر کارکنوں پر ملک کے رہنماؤں کی توہین کرنے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا ہے۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیشے سے الیکٹریکل انجینئر مسٹر منصور ایک شاعر بھی ہیں۔ انہیں فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز ایجنڈے کو فروغ دینے کے الزام میں مارچ 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم، عدالت نے انہیں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام سے بری کر دیا ہے۔ مختلف حقوق کے گروپوں نے مسٹر منصور کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے لیے اظہار رائے کی آزادی کے حق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
قابل غور ہے کہ 2011 میں عرب ممالک میں تبدیلی کا مطالبہ كو لے کر ‘عرب بہار’ نام سے برپا ہونے والے انقلاب میں بھی مسٹر منصور نے اپنا اہم کردارادا کیا تھا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: