سرورق / خبریں / یوگی کے خلاف متنازعہ بیان دینے والے سابق ایم پی پر مقدمہ درج –

یوگی کے خلاف متنازعہ بیان دینے والے سابق ایم پی پر مقدمہ درج –

بارہ بنکی، 24 جنوری (یو این آئی) اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدیتہ ناتھ کے خلاف متنازعہ بیان دینے والے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے لیڈر اور سابق ممبر پارلیمنٹ کملا پرساد راوت کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مسٹر یوگی کے خلاف دیئے گئے قابل اعتراض بیان کے بعد یووا واہنی کے ضلع انچارج روی سنگھ نے سابق ایم پی کملا پرساد راوت کے خلاف بارہ بنکی کے درياباد تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

واضح رہے کہ سابق ایم پی نے 20 جنوری کو دریا آباد میں منعقد تقریب کے دوران مسٹر یوگی کو ملزم باباؤں سے جوڑ کر متنازعہ بیان دیا تھا-

Source:UNI

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: