سرورق / بین اقوامی / یونان کے جنگلوں میں زبرست آتشزدگی ، کم سے کم 74 افراد ہلاک –

یونان کے جنگلوں میں زبرست آتشزدگی ، کم سے کم 74 افراد ہلاک –

ماٹی،ایتھنز ،یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریبی علاقے کے جنگل میں 23 جولائی کو لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 74 ہو گئی جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ایتھنز سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق 23 جولائی کو لگنے والی آگ سے جنگلات اور گاڑیاں راکھ کا ڈھیر بن گئیں اور ایتھنز کے قریب ساحلی قصبوں کی گلیوں میں دھواں بھر گیا۔

امدادی کارکن فوری طور پر جائے حادثے کی طرف روانہ ہوگئے جہاں سیاح بھی ساحلوں میں پھنسے ہوئے تھے جبکہ آگ کے شعلے گھروں تک پہنچ گئے جہاں کے رہائشیوں نے پیدل یا گاڑیوں میں وہاں سے بھاگ کر جان بچانے کی کوشش کی۔

امدادی کا رکن ویسیلیس کا کہنا تھا کہ ایتھنز سے 25 کلومیٹر کے شمال مشرقی علاقے ماٹی کے ساحلی علاقے سے 26 لاشیں برآمد کرلی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک گروپ کی شکل میں تھے جو ایک ہی خاندان کے اراکین، دوست یا اجنبی تھے تاہم وہ اپنی جان کو بچانے کے لیے سمندر کے قریب پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔

یونان کی ایمرجنسی سروس کے نائب صدر میلٹیادیس میلوناس کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ راکھ میں چھپے نقصان کا اندازہ لگانا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ 308 انجینئرز کو بھیجا جائے گا جو نقصان کا جائزہ لیں گے جبکہ ایٹیکا کے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کی گئی۔

افسران کے مطابق آگ کی وجہ سے 23بچوں سمیت کم سے کم 187افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: