سرورق / بین اقوامی / یوروپی یونین کو امریکی ٹیرف سے ’مکمل‘ رعایت کی ضرورت: میئر

یوروپی یونین کو امریکی ٹیرف سے ’مکمل‘ رعایت کی ضرورت: میئر

واشنگٹن، فرانس کے وزیر خزانہ برونو لے میئر نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارت اور واشنگٹن کے ساتھ کام کرنے کے لئے امریکہ کی طرف سےا سٹیل اور المونیم ٹیرف سے یوروپی یونین کو چھوٹ دی جانی چاہئے۔ مسٹر میئر نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کی میٹنگوں کے دوران صحافیوں کو بتایا ’’ہم يوروپی یونین اور امریکہ کے درمیان قریبی اتحادی ہیں۔ ہم ان اقدامات اور نئے ٹیرف سے متاثر ہونے والے خطرے کے ساتھ مکمل اعتمادکے ساتھ نہیں جی سکتے‘‘۔ انہوں نے کہا’’اگر ہم آگے بڑھنا چاہتے هےتو سب سے پہلے ان خطرات سے چھٹکارا پانا چاہیے۔اگر ہمیں کاروبار کو آگے بڑھانا ہے، تو ہمیں چین کے ساتھ نئے تعلقات بنانے ہوں گے، کیونکہ ہم دونوں چین کو ایک نئے کثیر جہتی نظام میں شامل کرنا چاہتے ہیں‘‘۔
خیال رہے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اسٹیل درآمدات پر 25 فیصد اور المو نیم درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف لگانےکا اعلان کیا تھا جو بین الاقوامی مسابقت کے لئے نامناسب ہے۔ مسٹر میئر نے کہاکہ یوروپی یونین کو ٹیرف سے ’مستقل اور مکمل‘ چھوٹ ملنی چاہیے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: