سرورق / بین اقوامی / یمن: اتحادی افواج کے فضائی حملہ میں حوثی باغیوں کا سربراہ ہلاک –

یمن: اتحادی افواج کے فضائی حملہ میں حوثی باغیوں کا سربراہ ہلاک –

صنعا، شورش زدہ یمن میں حوثی باغیوں کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصمد عرب اتحادی افواج کے فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے۔ حوثی ملیشیا نے ایک بیان میں اپنے لیڈر کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔صالح الصمد کا نام عرب اتحاد کو مطلوب یمنی حوثیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔
عربی ٹی وی کے مطابق صالح الصمد صوبے الحدیدہ کے جنوب میں واقع علاقے البریہی میں عرب اتحاد کی جانب سے ایک مکان پر کیے جانے والے فضائی حملے میں مارے گئے۔ مقتول کو حوثی تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے بعد باغیوں کا دوسرا بڑا لیڈر شمار کیا جاتا تھا۔
واضح رہے کہ حوثیوں کی سپریم سیاسی کونسل نے صالح الصمد کی قیادت میں صنعا میں صدر عبد ربہ منصور ہادی کی منتخب حکومت کے خلاف ستمبر 2014میں بغاوت برپا کرنے کے بعد سرکاری اداروں پر قبضہ کر لیا تھا اور اپنی خود ساختہ حکومت بنالی تھی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: