سرورق / خبریں / ہیمن ہلی میں ووٹنگ کا بائیکاٹ سہولیات دینے کے وعدے کے بعد ووٹنگ ہوئی

ہیمن ہلی میں ووٹنگ کا بائیکاٹ سہولیات دینے کے وعدے کے بعد ووٹنگ ہوئی

مدور: کالونی میں بنیادی سہولیات نہ دئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے تعلقہ کے ہیمن ہلی گاؤں کی دلت کالونی کے مکینوں نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کر کے عوامی نمائندوں کے خلاف نعرے لگاکر اپنے غصے کا اظہار کیا۔ اہم شخص پاپنا نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گاؤں کی دلت کالونی کو بنیادی سہولیات نہیں دی گئیں۔ 5؍سالوں سے راستے، موریاں، بجلی کے بلب، بجلی کے کھمبے، شمشان کی ترقی کے بشمول کسی کی بھی ترقی نہیں ہوئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر بھون کے لئے جگہ کی شناخت کر کے بھون کی تعمیر نہیں کی گئی۔ کئی مرتبہ متعلقہ افسروں اور عوامی نمائندوں سے مسائل حل کرنے کی گزارش کی گئی لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ کالونی کو پہنچیں، یو ڈی او لیلاوتی، سی پی آئی پریتم اور کانگریس کے امیدوار مدھو جی مادے گوڈا کے آنے والے دنوں میں کالونی کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا یقین دلائے جانے کے بعد مکین ووٹنگ کیلئے آگے بڑھے، اس موقع پر دنکر، پٹا سوامی، ونیا، کرشنا، پرمود، سرپا اور دیگر موجود رہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

مراٹھواڑہ میں زوردار بارش –

اورنگ آباد : مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ، عثمان آباد،لاتور ،ہنگولی ، پربھنی اور ناندیڑ …

جواب دیں

%d bloggers like this: