سرورق / خبریں / ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا میں 12 ویں دن بھی نہیں ہوسکا وقفہ سوالات-

ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا میں 12 ویں دن بھی نہیں ہوسکا وقفہ سوالات-

نئی دہلی، اپوزیشن پارٹیوں کے ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا میں آج بھی وقفہ سوالات نہیں ہو سکا اور ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔
صبح 11 بجے ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر اسپیکر سمترا مہاجن نے وقفہ سوالات کا اعلان کیا۔ لیکن تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) اور انادرمک کے ارکان نے چیئر کے سامنے آکر نعرے لگانے شروع کر دیئے جبکہ کانگریس اور ترنمول کانگریس کے ارکان نے اپنی اپنی نشستوں سے ہی اپنی مانگیں زورو شور سے اٹھائے۔ یہ رکن ہاتھوں میں بینر زاور پلےكارڈ لئے ہوئے تھے۔
اسپیکر نے ارکان سے اپنی اپنی نشستوں پر جانے کی اپیل کی، لیکن ہنگامہ جاری رہا۔ بالآخر انہوں نے ایک منٹ کے اندر ایوان کی کارروائی 12 بجے تک کے لئے ملتوی کر دی۔ اس طرح مسلسل 12 ویں دن ایوان میں وقفہ سوالات نہیں ہو سکا۔ بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلہ کے پانچ مارچ سے شروع ہونے کے دن سے ہی ایوان میں مختلف ایشوز کو لے کر تعطل جاری ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: