سرورق / بین اقوامی / ہند ۔ انڈونیشیا میں دفاعی تعاون سمیت 15معاہد ے، وزیر اعظم نریندر مودی نے اڑائی پتنگ ، مسجد بھی گئے –

ہند ۔ انڈونیشیا میں دفاعی تعاون سمیت 15معاہد ے، وزیر اعظم نریندر مودی نے اڑائی پتنگ ، مسجد بھی گئے –

نئی دہلی، انڈونیشیا، ہندستان اور انڈونیشیا نے اپنے دفاعی تعاون معاہدہ کی تجدید کرنے کے ساتھ ساتھ خلا، ریلوے، سائنس و تکنالوجی ، صحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے 15معاہدوں پر آج دستخط کئے۔ ان میں سے چھ معاہدے مختلف سرکاری اور غیرسرکاری تنظیموں کے درمیان ہوئے۔ انڈونیشیا کے بالی اور ہندستان کی اتراکھنڈریاستوں کو ’یکساں ریاست‘ بنانے کا بھی اعلان کیا گیا۔
وزیراعظم مودی اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو کے مابین آج یہاں ہوئی دو طرفہ چوٹی میٹنگ میں ان معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ دونوں ممالک نے اس موقع پر مشترکہ بیان اور ہندستان انڈونیشیا سمندری تعاون پر ایک الگ مشترکہ ویزن پیپر بھی جاری کیا۔
مسٹر مودی نے یہاں انڈونیشیا کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انڈونیشیا میں حال ہی میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی اور کہاکہ اس افسوسناک اور چیلنج سے پر وقت میں ہندستان انڈونیشیا کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی شراکت داری کو 2025 تک 50 ارب ڈالر تک پہنچانے کی کوششوں کو بھی دو گنا کرنے کی بات کی۔اس میٹنگ میں ڈفینس،سائنس،تکنیک ،ریل اور صحت کے میدان میںہندستان انڈونیشیا کے درمیان 15 ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں۔ اس کےعلاوہ وزیر اعظم نریندر مودی صدر ویدودو کے ساتگ جکارتہ میں منعقد پتنگ نمائش دیکھنے پہنچے۔پتنگ پروگرام میں دونوں لیڈران نے ساتھ میں پتنگ بھی اڑائی ۔ پی ایم مودی اس کے بعد جکارتہ کے استقلالا مسجد میں صدر ویدودو کے ساتھ پہنچے۔وزیر اعظم مودی نے انڈونیشیا میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ساتھ کھڑے رہنے کا وعدہ کیا۔
واضح ہو کہ مودی مشرقی ایشیا کے تین ملکوں کے اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں منگل کو انڈونیشیا کی دارالحکومت جکارتہ پہنچے تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: