سرورق / بین اقوامی / ہند۔پاک تعلق کا ایک دوسرا رخ –

ہند۔پاک تعلق کا ایک دوسرا رخ –

اسلام آباد، فراخدلانہ اقدام کی ایک نظیر یوں سامنے آئی کہ پاکستانی بحریہ نے بارہ ہندوستانی ماہی گیروں کی مدد کی جو سمندر میں آٹھ دنوں سے پھنسے ہوئے تھے۔ اسی کے ساتھ ایک ہندوستانی شہری کو بھی واپس بھیجا گیا جو غلطی سے سرحد پار کرگیا تھا۔ پاکستانی فوج نے کل اس ہندوستانی شہری کو اپنے وطن واپس کیا ہے۔ وہ غلطی سے سرحد پار کرگیا تھا۔ یہ اطلاع انٹر سروسیز پبلک ریلیشن نے دی ہے۔ 23 سالہ دلویندر سنگھ کو واگہہ سرحد پر ہندوستانی سرحدی سیکورٹی فورس کے حوالے کیا گیا۔ دلویندر سنگھ پچھلے سال 6 مارچ کو قصور کے قریب بللن والا گاؤں میں داخل ہوگیا تھا۔ اس نے پاکستان میں قیام دوران اور وطن واپسی تک پاکستانی سیکورٹی فورس کے رویہ کی ستائش کی۔ دوسرے واقعہ میں پاکستانی بحریہ کے ایک ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک کشتی جس پر ہندوستانی ماہی گیر سوار تھے۔ انجن میں خرابی کی وجہ سے سمندر میں پھنس گئی تھی۔ ماہی گیروں کے پاس نہ کھانے پینے کی چیزیں تھیں اور نہ فوری طبی امداد کا کوئی سامان ۔ ایسے میں پاکستانی بحریہ نے انہیں مدد پہنچائی اور ان کی کشتی کی خرابی دور کی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: