سرورق / خبریں / ہندو۔مسلم جوڑے کے پاسپورٹ تنازع میں نیاموڑ لکھنؤپولیس تنوی کے پاسپورٹ کی ’ایل آئی یو‘ جانچ کرے گی –

ہندو۔مسلم جوڑے کے پاسپورٹ تنازع میں نیاموڑ لکھنؤپولیس تنوی کے پاسپورٹ کی ’ایل آئی یو‘ جانچ کرے گی –

لکھنؤ: ( آئی این ایس) ہندو۔مسلم جوڑا محمد انس صدیقی اور ان کی اہلیہ تنوی سیٹھ کے پاسپورٹ کے تنازع میں اب نیا موڑ آگیا ہے۔ لکھنؤ پولیس نے تنوی سیٹھ کے پاسپورٹ کی جانچ ایل آئی یو سے کرانے کی ہدایت دی ہے۔ پولیس کے مطابق تنوی سیٹھ کے نام اور پتہ کی جانچ کی جائے گی۔ پاسپورٹ تنازع کے طول پکڑنے کے بعد بھلے ہی تنوی سیٹھ کو پاسپورٹ جاری کردیا گیا ہو ، تاہم اگر جانچ میں گڑبڑی پائی گئی تو تنوی سیٹھ کا پاسپورٹ ضبط بھی ہوسکتا ہے۔غور طلب ہے کہ پاسپورٹ افسر وکاس مشرا پر درخواست گزار تنوی سیٹھ نے بدسلوکی کا الزام عائد کیا تھا ۔ تنوی سیٹھ کے مطابق جب وہ اپنی درخواست لے کر وکاس مشرا کے پاس گئی ، تو انہوں نے مسلم شخص سے شادی کرنے کو لے کر ذاتی تبصرے کئے۔ جب تنوی سیٹھ نے اس کی مخالفت کی ، تو وکاس مشرا نے اس کے ساتھ بدسلوکی بھی کی۔ تنوی سیٹھ نے اس پورے معاملہ کی شکایت ٹویٹر کے ذریعہ وزارت خارجہ سے کی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد وزارت خارجہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لکھنؤ دفتر سے رپورٹ طلب کی تھی ، جس کے بعد وکاس مشرا کا تبادلہ کردیا گیا اور ساتھ ہی تنوی سیٹھ کا پاسپورٹ بھی جاری کردیا گیا تھا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: