سرورق / کھیل / ہندوستان نے اولمپک چمپئن ارجنٹینا کو شکست دی –

ہندوستان نے اولمپک چمپئن ارجنٹینا کو شکست دی –

بریدا،  (یو این آئی) گزشتہ رنر اپ ہندوستانی ہاکی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے اولمپک چمپئن ارجنٹائن کو اتوار کو 2۔1 سے شکست دے کر ایف آئی ایچ چمپئنز ٹرافی ٹورنمنٹ میں مسلسل دوسری جیت درج کی۔ہندوستانی ٹیم نے روایتی حریف پاکستان کو پہلے میچ میں 4۔0 سے ہرایا تھا اور اب اس نے اولمپک چمپئن ٹیم کو شکست دی۔ہندوستان کے ا سٹار مڈفیلڈر اور سابق کپتان سردار سنگھ نے اس میچ میں اپنے 300 بین الاقوامی میچ پورے کر لئے ۔گول کیپر پی آر شریجیش کی کپتانی والی ٹیم نے مسلسل دوسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ھرمن پریت سنگھ نے 17 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے ہندوستان کو برتری دلائی۔مندیپ سنگھ نے 28 ویں منٹ میں میدانی گول سے اسکور 2۔0 کر دیا۔ ارجنٹائن کا واحد گول گونزالو پلیٹ نے 30 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر کیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: