سرورق / بین اقوامی / ہندوستان -روانڈا کے درمیان معاہدے، ہائی کمیشن جلد کھولنے کا اعلان –

ہندوستان -روانڈا کے درمیان معاہدے، ہائی کمیشن جلد کھولنے کا اعلان –

کیگالی، ہندوستان اور روانڈا کے درمیان کئی اہم معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس افریقی ملک میں جلد ہی ہندوستانی ہائی کمیشن کھولے جانے کا اعلان کیا ہے۔

مسٹر مودی تین افریقی ممالک کے دورے پر پیر کی شام یہاں پہنچے اور اس کے ساتھ ہی روانڈا کا دورہ کرنے والے وہ پہلے ہندوستانی وزیر اعظم بن گئے. دونوں ممالک نے چرم اور اس سےمتعلق زرعی تحقیق کے میدان میں معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان وفدسطح کے مذاکرات کے دوران ہندوستان نے کیگالی میں اسپیشل اکنامک زون اور تین زرعی منصوبوں کے لئے 20 کروڑ ڈالر قرض دینے کی پیشكش کی۔ ہندوستان کئی انڈسٹریل پارک کے فروغ اور روانڈا میں کیگالی اسپیشل اکنامک زون (ایس ای زیڈ) کے لیے 10 کروڑ ڈالر اور زراعت کے لئے 10 کروڑ ڈالر کے لیے روانڈا کو قرض دے گا۔

مسٹر مودی نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیگالی میں جلد ہی ہندوستانی ہائی کمیشن کھولے جانے کا اعلان کیا. انہوں نے کہا کہ ہندوستان جلد ہی روانڈا میں اپنا ہائی کمیشن کھولے گا جس سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا راستہ ہموار ہو گا بلکہ دونوں ممالک کی حکومتوں کو پاسپورٹ اور ویزا سے متعلق کام کاج کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ روانڈا کی اقتصادی ترقی کے سفر میں اس کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہنا ہندوستان کے لئے فخر کی بات ہے. اس ملک کی ترقی کے سفر میں ہندوستان کی مدد برقرار رہے گی۔

روانڈا کے وزیر اعظم پال كامگا نے کہا کہ مسٹر مودی کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون میں سنگ میل ثابت ہوا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: