سرورق / خبریں / ہندوستان اور آذربائیجان کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت : سشما

ہندوستان اور آذربائیجان کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت : سشما

باکو، وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ ہندوستان اور آذربائیجان کے درمیان دو طرفہ تعلقات تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ محترمہ سوراج نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ ايلمار مامدیریوو کے ساتھ ملاقات كےے بعد کل میڈیا سے بات چیت میں کہا’’ہندوستان قابل اعتماد، مضبوط، متحرک اور آپسی طور سے فائدہ مند شراکت بنانے کے لئے آذربائیجان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے‘‘۔ انہوں نے کہا، “میں نے وزیر خارجہ مامدیریوو کے ساتھ تفصیلی اور مثبت بات چیت کی ۔ ہم نے باہمی مفادات کے دو طرفہ، علاقائی اور عالمی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم نے اپنے دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا جو کہ مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے‘‘۔
وزیر خارجہ نے ہندوستان – آذربائیجان دو طرفہ تجارت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ 2005 میں پانچ کروڑ امریکی ڈالر سے بڑھ کر 2017 میں 46 کروڑ امریکی ڈالر ہو گیا ہے۔ دونوں فریقوں نے اسے صلاحیت سے کم ہونے کی بات پر اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے اسے آگے بڑھانے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت بتائی۔ انہوں نے کہا، “ہم نے اطمینان کا اظہار کیا کہ باکو-تبلیسی -سیهان (بی ٹی سی) تیل پائپ لائن کو بحیرہ روم بندرگاہ تک کھولنے کے بعد، ہندوستانی تیل کمپنیاں خام تیل کی حقیقی مقدار خرید رہی ہیں‘‘۔ مذاکرات کے دوران، فریقین نے دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے عام چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مشترکہ عالمی کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔
مسز سوراج نے کہا’’ہم نے اس پر تبادلہ خیال کیا کہ دہشت گردی اپنی تمام صورتوں اور توضیحات میں ایک عالمی بحران ہے، جس کے خلاف ’زیرو ٹالرینس‘ کے احساس کے ساتھ عالمی کارروائی کی ضرورت ہے۔اس میں دہشت گردوں کے محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنا، دہشت گردی کے نیٹ ورکس اور مالیاتی چینلز میں رکاوٹ ڈالنے اور سرحد پار دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر روک لگاانا شامل ہے۔ ہم نے موسمیاتی تبدیلی کی طرح دیگر عام چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ٹھوس عالمی کارروائی کی ضرورت پر بھی زور دیا‘‘۔
مسز سوراج نے صدر کے محل میں آذربائیجان کے صدر الہام علی یئف سے بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، رابطہ، نقل و حمل، ثقافت، سیاحت، دواسازی، توانائی، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے پر غور کیا۔ صدر کے ساتھ ملاقات کی تفصیلات دیتے ہوئے مسز سوراج نے کہا، ’’ہم نے دونوں ممالک کے لوگوں کے باہمی فائدے کے لیے تعلقات کو مضبوط کرنے کے واسطے دونوں فریقوں کے درمیان اعلی سطحی عزائم کو لے کر مفید بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور آذربائیجان تاریخی اور ثقافتی تعلقات کی بنیاد پر دوستانہ تعلقات سے لطف اٹھاتے ہیں۔
مسز سوراج ناوابستہ تحریک ممالک کے وزراء کی یہاں منعقد وسط مدتی مذاکرات میں شامل ہوں گی جو آج اور کل منعقد کی جا رہی ہے۔ رکن ممالک کے درمیان تعاون اور اتحاد کو اور مضبوط کرنے کے مقصد سے اس بار کے مذاکرات کا موضوع ‘پائیدار ترقی کے لئے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو فروغ’ رکھا گیا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: