سرورق / بین اقوامی / ہندوستان اوربحرین نے دہشت گردی کی تمام شکلوں کی مذمت کی –

ہندوستان اوربحرین نے دہشت گردی کی تمام شکلوں کی مذمت کی –

منامہ (بحرین) : (یو این آئی) ہندوستان اور بحرین نے آج دہشت گردی کی تمام شکلوں اور توضیحات کی مذمت کی اور تمام ممالک سے دوسرے ممالک کے خلاف دہشت گردی كو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کےرجحان کو رد کرنے کی اپیل کی ۔

ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج اور بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ کی مشترکہ صدارت میں یہاں ہند-بحرین اعلی سطحی مشترکہ کمیشن کی دوسری میٹنگ کے بعد جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ “دونوں ممالک نے اقوام متحدہ میں بین الاقوامی دہشت گردی پر ہندوستان کی مجوزہ جامع کنونشن کی جلد منظوری کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا”۔

بیان میں کہا گیا کہ ” ہندوستان کے وزیر داخلہ کے دورے کے دوران جاری کئے گئے مشترکہ بیان میں دہشت گردی کی مذمت اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کے لئے ہونے والے معاہدوں کا ذکرکرتے ہوئے دونوں ممالک نے دہشت گردی کی تمام شکلوں اور توضیحات کی مذمت کی ہے”۔

 

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: