سرورق / خبریں / ہندوستان اب وزنی سیٹلائٹ بھی داغ سکے گا‘ چار ہزار338کروڑ روپے کی اسکیم منظور

ہندوستان اب وزنی سیٹلائٹ بھی داغ سکے گا‘ چار ہزار338کروڑ روپے کی اسکیم منظور

نئی دہلی- (یو این آئی ) وزنی سیٹلائٹوں کو داغنے کے لئے مرکزی کابینہ نے جیو اسٹیشنری سیٹلائٹ لانچنگ منصوبہ کے تیسرے مرحلے کے فروغ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس کے پہلے مرحلے کو آج منظوری دے دی جس پر چار ہزار تین سو اڑتیس کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔
اس کے علاوہ پولرسیٹلائٹ لانچنگ اسکیم کے لئے چھ ہزار پانچ سو تہتر کروڑ روپے کے منصوبے کو بھی منظوری دی گئی۔
مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ پہلے سری ہری کوٹا سے چھوٹے سیٹلائٹ بھیجے جاتے تھے لیکن اس اسکیم کو منظور کئے جانے کے بعد چار ٹن کے وزن والے سیٹلائٹ بھیجے جاسکیں گے۔ اس سے ملکی اور غیر ملکی سیٹلائٹ داغے جاسکیں گے۔ یہ اسکیم میک ان انڈیا پروگرام کے تحت نافذ کی جائے گی۔
مسٹر سنگھ نے بتایا کہ بڑے غیر ملکی سیٹلائٹوں کو خلا میں بھیجنے سے ریونیو بھی حاصل ہوگا ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

مراٹھواڑہ میں زوردار بارش –

اورنگ آباد : مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ، عثمان آباد،لاتور ،ہنگولی ، پربھنی اور ناندیڑ …

جواب دیں

%d bloggers like this: