سرورق / خبریں / ہندوستانی عازمین اب سمندری راستے سے بھی حج پر جاسکیں گے-

ہندوستانی عازمین اب سمندری راستے سے بھی حج پر جاسکیں گے-

نئی دہلی، 8 جنوری (یو این آئی) ہندوستان سے تقریباً دو دہائی بعد عازمین اب سمندری راستے کے ذریعہ بھی سفر حج کے لئے مکہ مکرمہ جاسکیں گے۔

اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب کی حکومت نے سمندری راستے سے سفر حج کی ہندوستان کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔
اب دونوں ملکوں کے افسران اس کے لئے ضروری ضابطوں اور تکنیکی پہلووں پر تبادلہ خیال کریں گے تاکہ آئندہ برسوں میں سمندر کے راستے سفر حج شروع کی جاسکے-

Source:UNI

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: