نئی دہلی، ہندوستانی بحریہ کا طیارہ آئی ایل -38 کو تکنیکی خامی کی وجہ سے روس میں ماسکو کے جوكوووسكي ہوائی اڈے پر کل رات ہنگامی حالات میں اترنا پڑا۔ہندوستانی بحریہ کے ذرائع نے بتایا کہ یہ طیارہ اس وقت روس میں مکمل جانچ اور مرمت کے لئے ہے اور وہاں ہندوستانی بحریہ کے افسران موجود ہیں۔ ہنگامی لینڈنگ سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایاجا رہا ہے۔ آئی ایل -18 پلیٹ فارم پر تعمیر یہ طیارہ ڈاپلر اور ریڈیو نیویگیشن ٹولز کی خصوصیات سے لیس ہے اور اس میں ہدف کو تلاش کرنے اور اس کا تعاقب کرنے خاص طور پر سمندری بحری جہازوں اور آبدوزوں کا پتہ لگانے کے آٹومیٹڈ نظام سے لیس ہے۔
Tags بحریہ کے طیارہ روس میں ہنگامی لینڈنگ ہندوستانی بحریہ
Check Also
کروناندھی کی حالت بگڑی –
چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …